مشہور گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس حادثہ کا شکار، شدید زخمی حالت میں داخل اسپتال
گولفر ٹائیگر ووڈس کی کار سڑک حادثے کا شکار ہو گئی، پیر میں شدید چوٹ لگنے کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
واشنگٹن: امریکہ کے کیلیفورنیا میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں مشہور گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس زخمی ہو گیے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔ ان کی کار اچانک درخت سے ٹکرا گئی اور کئی مرتبہ پلٹ گئی۔ حادثہ میں ووڈس کے پیر میں شدید چوٹ لگی ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹائیگر ووڈس کی کار میں موجود ایئر بیگ کی وجہ سے ان کی جانچ بچ گئی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر محکمہ کے سربراہ ڈیرل اوسبی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا ’’ووڈس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ وہ ابھی سرجری کرا رہے ہیں۔‘‘
اوسبی نے واضح کیا کہ ووڈس کو لگی چوٹ زیادہ مہلک نہیں ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ووڈس خود گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کی کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اس دوران ان کی کار درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی مرتبہ الٹ گئی۔ اس حادثے میں انہیں بہت سی چوٹیں لگی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا ٹائیگر ووڈس کار میں تنہا موجود تھے اور خود ہی کار چلا رہے تھے۔ ان کی کار رفتار بھی کافی تیز بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی کار ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایئر بیگ نے ٹائیگر ووڈس کی جان کی حفاظت کی۔ ان کی ایس یو وی کا ایئر بیگ صحیح وقت پر کھل گیا جس سے ان کی جان سلامت رہی۔
خیال رہے کہ ٹائیگر ووڈس امریکی پیشہ ور کھلاڑی ہیں جو دنیا کے نمبر ون اور سب سے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ٹائیگر ووڈس نے 2010 میں اپنی جیت اور اشتہارات کے ذریعے 9 کروڑ ڈالار سے زیادی کی کمائی کی تھی۔ گولف کے کئی ریکارڈ ووڈس کے نام ہیں۔ انہوں نے 15 اہم پیشہ ور گولف کے خطاب اپنے نام کیے ہیں۔ 82 پی جی اے ٹور مقابلہ جیتنے والے وہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔