پیرس اولمپکس کا 14واں دن: ہندوستان کو چھٹا تمغہ دلا سکتے ہیں امن سہراوت
پیرس اولمپکس 2024 کا آج 14واں دن ہے اور ہندوستان کو چھٹا تمغہ ملنے کی امید ہے۔ امن سہراوت کشتی میں کانسی کے تمغے کے لئے مقابلہ کرنے جا رہی ہیں
پیرس اولمپکس 2024 کا آج 14 واں دن ہوگا ہے اب تک 13 دنوں کے کھیلوں میں ہندوستان کو کل 5 تمغے حاصل ہوئے ہیں، جو 4 کانسے اور ایک چاندی کا تمغہ ہے۔ آج کھیلوں کے 14ویں دن ہندوستان کو چھٹا تمغہ مل سکتا ہے۔ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے 13ویں دن ہندوستان نے پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جسے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو مقابلے میں جیتا۔ اسی دن ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کانسے پر قبضہ کیا۔ اب تک ہندوستان نے شوٹنگ میں 3، ہاکی میں ایک اور جیولین تھرو میں ایک تمغہ جیتا ہے۔
آج ہندوستانی پہلوان امن سہراوت کانسے کے تمغے کا میچ کھیلیں گے۔ امن کو سیمی فائنل میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ سیمی فائنل میں امن کو جاپان کے ری ہیگوچی سے شکست ہوئی تھی۔ ہیچوگی نے سیمی فائنل میں امن کو 10-0 سے شکست دی تھی۔
کانسی کے تمغے کا مقابلہ پورٹو ریکو کے ڈیرین کروز سے رات 10:45 پر ہوگا۔ اس کے علاوہ مردوں اور خواتین کی 4x400 میٹر ریلے ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ اس کے علاوہ گولف کا تیسرا راؤنڈ ہوگا، جس میں ادیتی اشوک اور دیکشا ڈاگر میدان میں نظر آئیں گی۔
9 اگست کو پیرس اولمپکس کے لیے ہندوستان کا شیڈول
ایتھلیٹکس
خواتین کا 4x400m ریلے راؤنڈ 1 - دوپہر 2:10 بجے
مردوں کا 4x400m ریلے راؤنڈ 1 - دوپہر 2:35 بجے
کشتی
مردوں کا فری اسٹائل 57 کلوگرام برانز میڈل میچ - امن سہراوت بمقابلہ ڈیرین توئی کروز - رات 10:45 بجے
گولف
خواتین کا انفرادی اسٹروک پلے راؤنڈ 3 - ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر - دوپہر 12:30 بجے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔