کامن ویلتھ گیمز: تیجسون شنکر نے ہائی جمپ میں کانسے کا تمغہ جیتا

تیجسون شنکر نے کہا کہ میرے پاس کالج کے سیزن کا بھی تجربہ تھا اور میں نے جنوری میں کودنا شروع کر دیا تھا لیکن یہاں کانسے کا تمغہ حاصل کرنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے

تیجسون شنکر، تصویر آئی اے این ایس
تیجسون شنکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کے تیجسون شنکر نے مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتا۔ ایکسلنڈر اسٹیڈیم بدھ کو شنکر نے 2.22 میٹر کے ساتھ اپنا بہترین مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں ہائی جمپ ایونٹ میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلایا۔

بہاماس کے سابق عالمی اور دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن ڈونالڈ تھامس نے شنکر کے ساتھ 2.22 میٹر اونچی چھلانگ لگائی، لیکن ہندوستان نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا، کیونکہ انہوں نے اپنی تمام کود میں 2.10 میٹر، 2.15 میٹر، 2.19 میٹر اور 2.22 میٹرکو پہلی ہی کوشش میں اس رکاوٹ کو پارکر لیا۔


کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد شنکر نے کہا کہ "میرے پاس کالج کے سیزن کا بھی تجربہ تھا اور میں نے جنوری میں کودنا شروع کر دیا تھا لیکن یہاں کانسے کا تمغہ حاصل کرنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے اور میں اپنے ساتھ کچھ گھر لے جا رہا ہوں اور خوش ہوں۔"

وزیر اعظم نریندر مودی نے شنکر کو مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں ہندوستان کا پہلا ایتھلیٹکس میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ مودی نے ٹوئٹ کیا، "تیجسون شنکر نے تاریخ رقم کی، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں ہائی جمپ کا پہلا تمغہ جیتا۔ کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ ان کی کاوشوں پر فخر ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ وہ کامیابی حاصل کرتے رہیں۔"


اس ایونٹ میں ورلڈ انڈور چیمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے ہامیش کیر نے 2.25 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ آسٹریلیا کے برینڈن اسٹارک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔