کامن ویلتھ گیمز: دیپک پونیا نے بھی جیتا طلائی تمغہ، پاکستانی پہلوان انعام کو دی شکست
ہندوستان کے فری اسٹائل پہلوان نائب صوبیدار دیپک پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 86 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان کے محمد انعام کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
برمنگھم: ہندوستان کے فری اسٹائل پہلوان نائب صوبیدار دیپک پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 86 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان کے محمد انعام کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2019 کے سلور میڈلسٹ دیپک پونیا نے انعام کو 3-0 سے شکست دی۔ دیپک میچ کے ابتدائی لمحات میں دہلی 2010 گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے۔
دوسری جانب دیپک سے 10 سال بڑے انعام ہندوستانی پہلوان کی چستی کا مقابلہ نہ کر سکے اور ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل ساکشی ملک (خواتین کے 62 کلوگرام) اور بجرنگ پونیا (مردوں کے 65 کلوگرام) نے طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ انشو (خواتین کے 57 کلوگرام) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کے کشتی میں 4 تمغے، جبکہ برمنگھم 2022 میں 26 تمغے ہو گئے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک 9 طلائی، 8 نقرئی اور 9 کانسے جیتے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں ہندوستان ان 26 تمغوں کے ساتھ اسکاٹ لینڈ اور جنوبی افریقہ سے آگے پانچویں مقام پر ہے۔
ہفتہ کے روز یعنی آج ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی اور اگر وہ جیت جاتی ہے تو ہندوستان کے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی ہو جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔