ایشین کشتی چمپئن شپ: کرغستان میں بیٹیوں نے ہندوستان کا نام کیا روشن، 3 طلائی اور 4 نقرئی سمیت 8 تمغوں پر کیا قبضہ

10 میں سے 8 ہندوستانی پہلوانوں نے تمغہ ھاصل کیا ہے۔ خاتون پہلوانوں نے 3 طلائی، 4 نقرئی اور 1 کانسہ کا تمغہ جیتا ہے، ان خاتون پہلوانوں میں سے 5 کا تعلق ہریانہ سے ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

کرغستان کے بشکیک میں منعقد ہو رہی ایشین کشتی چمپئن شپ میں انڈر-23 عمر والے زمرہ میں ہندوستان کی بیٹیوں نے شاندار کارکردگی انجام دے کر کئی تمغوں کو اپنے نام کیا ہے۔ 10 میں سے 8 ہندوستانی پہلوانوں نے تمغہ ھاصل کیا ہے۔ خاتون پہلوانوں نے 3 طلائی، 4 نقرئی اور 1 کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ ان خاتون پہلوانوں میں سے 5 کا تعلق ہریانہ سے ہے۔

خاتون زمرہ کی چیف ٹرینر الکا تومر اور ویریندر دہیا نے ایشین کشتی چمپئن شپ میں پہلوانوں کی کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل انڈر-17 عمر والے زمرہ میں بھی خاتون پہلوانوں نے 7 طلائی تمغہ سمیت 9 تمغے حاصل کیے تھے اور فہرست میں پہلا مقام حاصل کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔ اب ان کی سینئر پہلوانوں نے بھی نمبر وَن پوزیشن حاصل کر مزید خوشیاں فراہم کی ہیں۔


خاتون زمرہ میں جمعہ کے روز ہرشیتا ہسار (ہریانہ، 76)، نیلم (اتر پردیش، 50) اور انجلی دادری (ہریانہ، 59) نے ملک کی جھولی میں طلائی تمغہ ڈال کر ملک کو خطابی جیت کی طرف گامزن کر دیا تھا۔ ہفتہ کو ہوئے مقابلوں میں فائنل میں رادھیکا (ہریانہ، 68)، کو فائنل میں شکست کے سبب نقرئی تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔ تمنا (ہریانہ، 53)، رجنی (دہلی، 57) اور بھتیری (ہریانہ، 65) نے بھی نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ نکیتا (دہلی، 62) نے ہندوستانی کی جھولی میں کانسہ کا تمغہ ڈالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔