ایشیائی کھیل: روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ہندوستان کو ٹینس میں دلایا طلائی تمغہ

ایشین گیمز میں ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور گولڈ آ گیا ہے۔ اس بار روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی جوڑی نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہانگزو: ایشین گیمز میں ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور گولڈ آ گیا ہے۔ اس بار روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی جوڑی نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں تائپے کی جوڑی کو 2-6، 6-3، 10-4 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی فائنل میچ کا پہلا سیٹ ہار گئی تھی۔ تاہم دوسرے سیٹ میں روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے شاندار واپسی کی اور بالآخر سپر ٹائی بریک میں میچ جیت لیا۔

روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی ہندوستانی جوڑی کو پہلے سیٹ 2-6 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی اور این شو لیانگ اور سونگ ہاؤ ہوانگ کی تائپے کی جوڑی کو 10-4 سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان فیصلہ سپر ٹائی بریک میں ہوا، جس میں روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں 10-4 سے شاندار اسکور کر کے تاریخ رقم کی اور ہندوستان کو ایشین گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل دلایا۔


یہ 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا 9واں طلائی تمغہ ہے۔ اس گولڈ میڈل کے ساتھ ہی ہندوستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جس میں 13 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے بھی شامل ہیں۔ ساتویں دن یہ ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہندوستان کو شوٹنگ میں ساتویں دن پہلا تمغہ ملا۔ ایشین گیمز میں اب تک ہندوستان نے شوٹنگ میں شاندار کارکردگی دیکھی ہے۔ دن کے پہلے تمغے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سربجوت سنگھ اور دویا کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ایونٹ کا گولڈ میڈل میزبان چینی جوڑی نے جیتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔