ایشین گیمز 2023: دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 0-1 سے ہرایا، آخری لمحہ میں ہوا گول

میچ کا واحد گول ہندوستانی کپتان سنیل چھیتری نے 86ویں منٹ میں کیا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کی طرف سے گول کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ناکامی ہی ہاتھ لگی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>سنیل چھیتری، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سنیل چھیتری، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ایشین گیمز 2023 کے فٹبال مقابلے میں آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ آخری لمحات میں ہندوستانی کپتان سنیل چھیتری کے ذریعہ کیے گئے ایک گول نے ہندوستان کو جیت دلا دی۔ اس سے قبل چین کے خلاف مقابلے میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس لیے بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کو 0-1 سے ملی جیت بہت اہم ہے۔

آج کھیلے گئے میچ میں واحد اور فیصلہ کن گول ہندوستانی کپتان سنیل چھیتری نے 85ویں منٹ میں کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی شروع سے ہی گول کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ہند-بنگلہ دیش کے کھلاڑی میچ کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہیں کر سکے۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا نظارہ پیش کیا۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو گول داغنے کے کئی مواقع ملے، لیکن اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ اس میچ کے شروعاتی تقریباً 20 منٹ تک بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملا، لیکن اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے واپسی کی۔


قابل ذکر ہے کہ ایشین گیمز کے پہلے میچ میں ہندوستانی فٹبال ٹیم کا میزبان چین سے مقابلہ تھا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم شکست کھا گئی تھی۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی ٹیم بھی اپنے پہلے مقابلے میں میانمار کے خلاف میدان پر اتری تھی اور اسے بھی شکست ملی تھی۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ بے حد اہم تھا۔ ایک وقت تو ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہو جائے گا، لیکن سنیل چھیتری نے 85ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول داغ کر ہندوستانی خیمہ میں خوشیاں لا دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔