باکسنگ چمپئن شپ: پوجا نے بچایا خطاب، ہندوستان کو دلایا پہلا سونے کا تمغہ
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور یو اے ای باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جارہی اس پروقار چمپئن شپ میں ہندوستان نے 8 کانسے اور دو چاندی کے بعد پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
دوبئی: ہندوستان کی پوجا رانی ایشیائی چمپئن شپ میں اپنا خطاب بچانے میں کامیاب رہیں۔ پوجا نے اتوار کو دوبئی میں 2021 اے ایس بی سی ایشیائی خاتون و مرد مکے بازی چمپئن شپ کے 75 کلو گرام کے فائنل مقابلے میں ازبکستان کی ماولودا مالدونوف کو یکطرفہ انداز میں 5۔0 سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان کو پہلا سونے کا تمغہ دلایا۔
سال 2019 میں خطاب جیتنے والی اولمپک کے لئے کوالیفائر کرچکی پوجا رانی نے مالدونووا کو 5۔0 سے ہرایا، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور یو اے ای باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جارہی اس پروقار چمپئن شپ میں ہندوستان نے 8 کانسے اور دو چاندی کے بعد پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستانی دستہ اب تک 15 میڈل جیت چکا ہے۔ بینکاک میں 2019 میں ہندوستان نے 13 تمغے (2 سونے، 4 چاندی اور 7 کانسے) جیتے تھے اور فہرست میں تیسرے مقام پر رہا تھا۔
ہریانہ کے بھوانی کی پوجا کا ایشیائی چمپئن شپ میں یہ چوتھا اور مسلسل دوسرا سونے کا تمغۃ ہے۔ انچیون ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیت چکیں پوجا نے بینکاک میں 2019 میں سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پہلے 2015 میں کانسے کا تمغہ اور 2012 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل چھ بار کی عالمی چیمپیئن ایم سی میریکوم کو اپنا آئیڈیل ماننے والی ہندوستان کی نڈر نوجوان مکے باز لال بستاہی کو فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشین چیمپیئن شپ میں کھیل رہی پولیس میں کام کرنے والی اور 2019 ورلڈ پولیس کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی لال بتساہی کا مقابلہ 64 کلوگرام کے فائنل میں قزاقستان کی ملانا سفرانوف سے ہوا۔ وہ تجربہ کار سفرانوف سے بالکل نہیں ڈریں اور جم کر مکے برسائے لیکن وہ میچ 2-3 سے ہار گئی۔
لال بتساہی سے قبل میریکوم اپنے ریکارڈ چھٹے گولڈ سے محروم ہوگئیں۔ 51 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں میری کو دو بار کی عالمی چیمپیئن ناظم کازیب نے 3-2 سے شکست دی۔ میری نے ایشین چیمپیئن شپ ساتویں بار حصہ لے کر دوسری بار چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کے نام پانچ سونے اور دو چاندی کے ہیں۔ میری کوم اور لیش رام سریتا دیوی نے ایشین چیمپینشپ میں پانچ سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ اس عظیم مکہ باز نے 2003، 2005، 2010، 2012 اور 2017 ایڈیشن میں سونے کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ 2008 اور اس سال انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور متحدہ عرب امارات کے باکسنگ فیڈریشن کے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی اس ممتاز چیمپین شپ میں لالبتساہی (64 کلوگرام)، ہندوستان کی جانب سے اپنا چیلنج پیش کریں گی۔ ان کے علاوہ اولمپک کے لئے کوالیفائی کرچکیں پوجا رانی (75 کلوگرام) اور انوپما (+81 کلوگرام) آج اپنے اپنے فائنل میچ کھیلیں گی۔ مردوں کے زمرے میں چیمپئن امت پنگھل، اب تک اس ٹورنامنٹ میں پانچ تمغہ اپنے نام کرچکے شیواتھاپا (64 کلوگرام) اور سنجیت (91 کلوگرام) پیر کو آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شعر و ادب میں مسئلہ فلسطین کی گونج... معین شاداب
ہندوستان نے اس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 تمغے حاصل کیے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں اب تک کی ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے بنکاک میں 2019 میں 13 تمغے (2 سونے، 4 چاندی اور 7 کانسی) جیتا تھا اور پوائنٹ ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔