چیف میڈیکل آفیسر کو پیرس اولمپکس بھیجنے پر اکھلیش یادو کا بڑا سوال

پیرس اولمپکس 2024 میں ریسلنگ مقابلے کے فائنل میں نااہل قرار دی گئی کھلاڑی ونیش پھوگاٹ پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیرس اولمپکس 2024 میں 50 کلوگرام ریسلنگ مقابلے کے فائنل سے قبل نااہل قرار دی گئی ونیش پھوگاٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اکھلیش نے نہ صرف انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو نشانہ بنایا بلکہ مرکزی حکومت پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے لکھا کہ جس کے کاندھو ں پر ملک کی ذمہ داری ہو،کم از کم ملک کو اس کی ذمہ داری تو اٹھانی چاہئے۔

قنوج کے ایم پی نے لکھا کہ - عظیم بہادر کھلاڑی  ونیش پھوگاٹ کے بارے میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ بیان قابل مذمت ہے کہ کھلاڑی کے وزن کم کرنے کی  ذمہ داری صرف اس کے کوچ اور معاون ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ یہ کہہ کر کیا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کوچ اور معاون ٹیم پر انگلیاں نہیں اٹھا رہی ہے؟ یہ لوگ بھی ایسو سی ایشن  سے وابستہ ہیں۔ ایسے میں سوال یہ بھی اٹھ سکتا ہے کہ سپورٹ ٹیم کا انتخاب کس نے کیا؟سماجوادی رہنما  نے لکھا کہ عوام پوچھ رہی ہے کہ اگر ذمہ داری صرف ان پر تھی تو چیف میڈیکل آفیسر کو بھیجنے کی رسمی کارروائی کیوں کی گئی۔


یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا ، اس طرح کے بیانات سے ملک کے کھلاڑیوں ، ان کے کوچز اور سپورٹ ٹیموں کے حوصلے ٹوٹتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے سڑکوں پر جدوجہد کی ہے۔ اس بیان سے جو ناانصافی ہوئی ہے وہ ملک کی بیٹی ونیش پھوگاٹ کے ساتھ پہلے کی گئی ناانصافی سے کم نہیں ہے۔ ملک سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہا ہے۔سماجوادی سربراہ  نے لکھا کہ سیاسی سازش کا اولمپکس ہوا تو آج کے حکمران بغیر کھیلے جیت جائیں گے۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا ہے کہ آئی او اےکے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دنشا پردی والا کو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام کے فائنل سے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے ۔


انڈین اولمپک ایسوسی ایشن  کی صدر پپی ٹی اوشا نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ اور جوڈو میں وزن کے انتظام کی ذمہ داری پوری طرح سے ہر کھلاڑی اور ان کی انفرادی کوچنگ ٹیم کے ساتھ ہے،نہ کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دنشا پردی والا اور ان کی ٹیم پر۔پی ٹی اوشا نے مزید وضاحت کی کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر دنشا پردی والا، اور ان کی ٹیم کو کھیلوں سے چند ماہ قبل بورڈ میں لایا گیا تھا۔ ان کا بنیادی کردار مقابلوں کے دوران اور بعد میں کھلاڑیوں کی بحالی اور چوٹ کے انتظام میں مدد کرنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔