پیرس اولمپک کا 9 واں دن: لکشیہ سین اور لولینا کر سکتے ہیں تمغوں میں اضافہ، ہاکی کوارٹر فائنل میں گریٹ برٹین سے مقابلہ

8ویں دن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آج ہندوستانی کھلاڑیوں سے میڈل ٹیلی میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی&nbsp; ہاکی ٹیم / آئی اے این ایس</p></div>

ہندوستانی ہاکی ٹیم / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پیرس اولمپک کے 8 دن مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک ہندوستان کی جھولی میں 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں ہی برانزمیڈل ہیں۔ 8واں دن ہندوستانی دستے کے لیے زیادہ بہتر نہیں رہا اور کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیابی نہیں ملی۔ آج 9ویں دن کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں۔ خاص طور پر بیڈمنٹن میں لکشیہ سین پر سب کی نظریں ہوں گی جو اپنا سیمی فائنل مقابلہ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ باکسنگ میں 75کیلو گرام زمرے میں لولینا بورگیہن کی کارکردگی پر سب کی نظریں رہیں گی جو چین کی لی کیان کا سامنا کریں گی۔

ہاکی میں اب تک شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم گریٹ برٹین یعنی برطانیہ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ خواتین شوٹنگ میں اسکیٹ ایونٹ میں مہیشوری چوہان بھی فائنل کی ریس میں برقرار ہیں۔ آج پیرس اولمپک میں ہندوستان کے کھیلوں کا آغاز 25میٹر مینس ریپڈ فائر پسٹل اور مینس گولف کے ساتھ ہوگا۔ اگر کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق مظاہرہ کیا تو ہندوستان کی میڈل ٹیلی میں آج 3 تمغوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔


پیرس اولمپک میں آج ہندوستان کا شیڈول:

شوٹنگ:

  • مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن پہلا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ دوپہر: 12.30 بجے سے

  • مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن دوسرا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ شام : 4.30 بجے سے

  • ویمنس اسکیٹ کوالیفکیشن دوسرا دن: ریجا ڈھلون اور مہیشوری چوہان: دوپہر 1.00 بجے سے

  • گولف: مینس انفرادی اسٹروک پلے: چوتھا اور شُبھنکر شرما اور گگن جیت بھُلّر: دوپہر 12.30 بجے سے

ہاکی:

  • بھارت مقابلہ گریٹ برٹین مینس ہاکی کوارٹر فائنل: دوپہر 1.30 بجے سے

ایتھلیٹکس:

  • ویمنس 3000 میٹر اسٹیپل چیس پہلا دور: پارول چودھری: 1.35 بجے سے

  • مینس لمبی کود کوالیفکیشن: جیسون ایلڈرن: 2.30 بجے سے


مکّے بازی:

  • ویمنس 75 کیلوگرام کوارٹر فائنل: لولینا بورگوہین بمقابلہ چین کی لی کیان: 3.02 بجے سے

بیڈمنٹن:

  • مینس سنگل سیمی فائنل لکشیہ سین بمقابلہ وکٹر ایکسلیسن (ڈنمارک): دوپہر 3.30 بجے سے

پال نوکاین:

  • مینس ڈنگی ریس 7 اور 8: وشنو سرونن، دوپہر 3.35 بجے سے

  • ویمنس ڈنگی ریس 7 اور 8: نیترا کمانن: شام 6.05 بجے سے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔