اسرائیل بھر میں احتجاج، سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی

اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب کے ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے مبینہ واقعات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔

سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، اسرائیل بھر میں احتجاج
سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، اسرائیل بھر میں احتجاج
user

ڈی. ڈبلیو

احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ کام کاج چھوڑ کر ایک علامتی ہڑتال کی۔ اسرائیل میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'بنوٹ الٹرناٹیوا‘ نے بتایا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ ہڑتال اسرائیل میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف کی گئی تھی۔ مظاہرے میں شریک ایک خاتون ایریل پیلیگ نے بتایا کہ عام شہریوں سمیت تقریباﹰ تیس کمپنیاں اور تنظیمیں اس مظاہرے میں شامل تھیں۔

احتجاج کا مرکز اسرائیلی شہرتل ابیب تھا جہاں ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تل ابیب سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ اب ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ اس لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک بیشتر افراد نے سرخ لباس پہنا ہوا تھا۔


واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کو ‘انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں ملوث 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان مشتبہ افراد میں نو نابالغوں سمیت ہوٹل کی خاتون مینیجر بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔