12,638 ہيروں والی ناياب انگوٹھی کسے پہننا نصيب ہو گی؟

ايک بھارتی جيولری ڈيزائنر نے 12,638 ہيروں والی ايک انگوٹھی تیار کی ہے مگر ہزاروں ممکنہ خريداروں کے باوجود يہ انگوٹھی فی الحال کسی کو پہننا نصيب نہيں ہو گی۔

12,638 ہيروں والی ناياب انگوٹھی کسے پہننا نصيب ہو گی؟
12,638 ہيروں والی ناياب انگوٹھی کسے پہننا نصيب ہو گی؟
user

ڈی. ڈبلیو

بھارت ميں ايک مقامی جيولر نے ايک ايسی منفرد انگوٹھی بنائی ہے، جس کے بارے ميں 'گينیس بک آف ورلڈ ريکارڈز‘ ميں بھی لکھا گيا ہے۔ یہ انگوٹھی کافی وزنی اثاثہ ہے کیونکہ اس کا وزن 165 گرام يا 5.8 اونس ہے اور اس ميں کُل 12,638 ہيرے لگے ہوئے ہيں، جو بظاہر ایک ناقابل یقین بات لگتی ہے۔

دیکھنے میں کسی پھول جیسی اس انگوٹھی کو انگريزی ميں The Marigold - The Ring of Prosperity کا نام دیا گیا ہے۔ میری گولڈ ايک پھول کا نام ہے جبکہ انگوٹھی کے نام کے باقی حصے کا مطلب 'خوشحالی کی انگوٹھی‘ ہے۔


جيولر ہرشت بنسل کا کہنا ہے کہ يہ انگوٹھی پہننے ميں آرام دہ ہے اور اسے روزمرہ زندگی ميں پہننا بھی ممکن ہے۔ اس پچيس سالہ جيولری ڈيزائنر کے بقول يہ انوکھا کام در اصل ان کا ايک خواب تھا۔ بنسل نے بتايا کہ انہيں ایسی انگوٹھی بنانے کا خيال دو سال پہلے اس وقت آيا، جب وہ مغربیبھارت کے شہر سورت ميں جيولری ڈيزائننگ کی تربيت حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے بتايا، ''اصل ميں ميرا ہدف تھا کہ ميں دس ہزار سے زائد ہيروں والی انگوٹھی بناؤں۔ وقت کے ساتھ ميں نے کئی ڈيزائن رد کيے اور پھر آخر کار اس خاص ڈيزائن کو ہی حتمی شکل دی۔‘‘

اتنی منفرد اور قیمتی انگوٹھی بنانے کا مقصد؟


بنسل نے فی الحال اس انگوٹھی کو فروخت روک دی ہے۔ انہوں نے کہا، ''ہمارے ليے یہ بڑے فخر کی بات ہے۔ اس احساس کی تو کوئی قيمت نہيں۔‘‘ اس نوجوان بھارتی ڈيزائنر کے بقول وہ اور ان کی کمپنی اب تک اس انگوٹھی کو بيچنے کی کئی پيشکشيں ٹھکرا چکے ہيں۔

ہرشت بنسل کی اس تخليق کو يہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں 12,638 چھوٹے چھوٹے ہيرے جڑے گئے ہيں، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اسی ليے اس انگوٹھی کا نام گينیس بک آف ورلڈ ريکارڈز ميں شامل کر ليا گيا ہے۔ اس سے قبل عالمی سطح پر جس انگوٹھی میں سب سے زيادہ ہيرے لگائے گئے تھے، وہ بھی بھارت ہی ميں تيار کی گئی تھی۔ اس انگوٹھی میں 7,801 چھوٹے چھوٹے ہيرے جڑے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔