اقوام متحدہ کے مہاجرت کے ادارے کا نیا سربراہ کون؟

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے کے انتخاب پر ’غیر معمولی‘ طور پر امریکہ اور یورپ کی رائے مختلف ہے۔ موجودہ سربراہ انتونیو ویتورینو کو اپنی نائب ایمی پوپ کی جانب سے چیلنج کا سامنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

Dw

امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایمی پوپ اور ان کے موجودہ یورپی باس انتونیو ویتورینو کے درمیان عالمی ادارہ برائے مہاجرت کی سربراہی کے معاملے میں ایک کشیدہ مقابلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں جنیوا میں بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے ایک سو پچھتر رکن ممالک بند کمرہ اجلاس میں ادارے کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ستر برس قبل عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے قیام سے اب تک انتونیو ویتورینو فقط دوسرے غیر امریکی ہیں جو اس عالمی ادارے کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔ جبکہ پوپ اگر اس ادارے کی سربراہ منتخب ہوتی ہیں تو وہ اس عالمی ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔


ایمی پوپ کون ہیں؟

ایمی پوپ امریکی وکیل ہیں جن کی زیادہ تر پیشہ ورانہ زندگی مہاجرت کے امور کے تناظر میں گزری ہے، جب کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کا حصہ بھی رہی ہیں۔ انچاس سالہ پوپ امریکی صدر جوبائیڈن کی مہاجرت کے موضوع پر بطور سینیئر مشیر ذمہ داریاں بھی انجام دیے چکی ہیں جب کہ سن دو ہزار پندرہ سے دو ہزار سترہ تک وہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی نائب مشیر بھی رہی ہیں۔

پوپ چیتھم ہاؤس انٹرنیشنل افیئر تھنک ٹینک لندن کے ساتھ بھی منسلک رہی ہیں جب کہ وہ ستمبر دو ہزار اکیس میں عالمی ادارہ برائے مہاجرت کا حصہ بنیں تھیں۔ گزشتہ برس انہوں نے اپنی پوزیشن سے چھٹی لے کر اس ادارے کی سربراہی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی باس کے خلاف سربراہی کے لیے دوڑ میں اترنا 'کچھ مشکل‘ ہے، مگر وہ اس ایجنسی کے لیے ایک نئے وژن پر عمل چاہتی ہیں۔


انتونیو ویتورینو کون ہیں؟

انتونیو ویتورینو سن 2018 سے عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے سربراہ ہیں۔ 66 سالہ ویتورینو پانچ برس تک پرتگال کی دستوری عدالت کے جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ نوے کی دہائیی میں پرتگال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ بعد میں انہوں نے یورپی کمشنر برائے انصاف اور داخلی امور کے طور پر بھی کام کیا۔

ویتورینو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش کے قریب سمجھا جاتا ہے اور وہ ایجنسی کے سالانہ بجٹ میں اضافے کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عالمی ادارے کی سربراہی کے لیے مقابلے کو بھی 'غیر معمولی‘ قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔