یونانی سیکس ورکرز نئے ضابطوں سے پریشان

یونان میں جسم فروشوں کے لیے نئے ضوابط متعارف کروائے گئے ہیں۔ ان نئے قوانین کا مقصد جسم فروشی سے وابستہ افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے لیکن بعض سیکس ورکرز کو خوف ہے کہ گاہک کم ہو جائیں گے۔

سوشل  میڈیا
سوشل میڈیا
user

ڈی. ڈبلیو

کورونا وائرس کی مہلک وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں جسم فروشی کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ کئی ممالک میں ایک محدود مدت کے لیے جسم فروشی پر پابندی عائد کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ایسے میں یونان نے قحبہ خانے کھولنے کی اجازت فراہم کر دی ہے لیکن اس حوالے سے نئے ضوابط بھی متعارف کروائے ہیں۔

پندرہ جون سے متعارف کروائے گئے قوانین کے تحت اب سیکس ورکرز کو اپنے گاہکوں کے نام اور رابطہ نمبر بھی لکھنا ہوں گے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس طرح گاہکوں کی شناخت مخفی رکھنے کا عمل مشکل ہو جائے گا۔ یونان میں ریڈ امبریلا نامی تنظیم کی سربراہ آنا کوروپو کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''کونسا گاہک اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے پر تیار ہو گا؟ میں ابھی سے بتا رہی ہوں اس طرح اس شعبے سے وابستہ لوگ بھوکے مر جائیں گے۔‘‘


یونان میں پیر کے روز تمام قحبہ خانے کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ساتھ ہی چند نئے قوانین بھی متعارف کروائے گئے تھے۔ ان کے تحت پارٹنرز کو ماسک لازمی پہننا ہوں گے اور اپنے سروں کو بھی دور رکھنا ہو گا۔ علاوہ ازیں ہر جنسی تعلق کے بعد بیڈ کی چادریں تبدیل کرنے کی شرط کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ کار اپنانا ضروری ہو گا۔

ایتھنز کے وسط میں واقع ایک قحبہ خانے کی مالک ریٹا کا کہنا تھا، ''یہ قوانین مضحکہ خیز ہیں۔‘‘ لاک ڈاؤن کے دوران سیکس ورکرز کو حکومت کی جانب سے کوئی خاص مالی معاونت نہیں ملی۔ یہی وجہ ہے کہ آنا کوروپو سیکس ورکرز کے لیے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ سپر مارکیٹس سے خریداری کے کوپن جمع کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔


آنا کوروپوکا کہنا تھا کہ ان سخت قوانین کے باعث سیکس ورکرز چھپ کر کام کرنا شروع کر دیں گی اور اس طرح خطرات مزید بڑھ جائیں گے، ''گاہک جلد از جلد دروازہ کھول کر بس اندر آنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کوئی دیکھ نہ سکے۔ اب وہ قطار میں کیسے کھڑے ہونا پسند کریں گے، یہ پاگل پن ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔