سرباز خان، آٹھ کلومیٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی

سرباز خان ایسے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی والی دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 10 کو سر کر لیا ہے۔

سرباز خان، آٹھ کلومیٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی
سرباز خان، آٹھ کلومیٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی
user

Dw

سرباز خان نے آج ہفتہ سات مئی کی صبح نیپال میں موجود دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 32 سالہ سرباز خان کا تعلق پاکستانی علاقہ گلگت بلتستان سے ہے اور انہوں نے بطور کوہ پیما اپنا کیریئر 2016ء میں شروع کیا تھا۔

سرباز خان کون کون سی چوٹیاں سر کر چکے ہیں

کنچن جنگا سر کرنے سے قبل سرباز خان دنیا بھر میں موجود ایسی نو چوٹیاں سر کر چکے ہیں جن کی بلندی آٹھ ہزار میٹر سے زائد ہے۔ پوری دنیا میں ایسی کُل 14 چوٹیاں موجود ہیں۔


انہوں نے 2019ء میں نیپال ہی میں موجود دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کو سر کیا تھا جس کی اونچائی 8,516 میٹر ہے۔ سرباز خان بغیر آکسیجن کے یہ چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے 8,125 میٹر بلند نانگا پربت کو 2017ء میں سر کیا۔ 2018ء میں انہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا، جس کی اونچائی 8,611 میٹر ہے۔ 2019ء میں انہوں نے 8,163 میٹرز بلند براڈ پیک کو فتح کیا۔ رواں برس کے آغاز میں انہوں نے اناپورنا کی چوٹی کو سر کیا جو 8,091 میٹر بلند ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی انہوں نے رواں برس ہی سر کی ہے جو 8,848 میٹر بلند ہے۔ گیشر بروم کو بھی انہوں نے رواں برس ہی سر کیا ہے جو 8,035 میٹر بلند ہے۔ ان کی اس کامیابی پر پاکستان کے معروف کوہ پیماؤں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔


سرباز خان دنیا کی چار دیگر بلند ترین چوٹیوں کو بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ماہ وہ نیپال اور چینی علاقے تبت کی سرحد پر واقع ماکالو چوٹی کو جبکہ رواں برس گرمیوں میں ہی وہ گیشربروم ون کو بھی سر کرنا چاہتے ہیں۔

جس کے بعد چو اویو اور شیشاپنگما نامی چوٹیاں رہ جائیں گی جنہیں وہ بعد میں کسی وقت سر کرنے کی کوشش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔