بیلجیم: قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ ایک شخص گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی برسلز کی ایک جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے دیوار کے ساتھ نصب ٹوائلٹ توڑا اور سیوریج کا سورخ بڑا کر کے فرار ہو گیا۔

بیلجیم: قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار
بیلجیم: قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار
user

Dw

برسلز پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مفرور ہونے والے ملزم نے سیوریج ہول کو توڑ کر صرف اتنا ہی سوراخ بڑا کیا، جتنا کہ اے فور سائز کا پیپر ہوتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سوراخ کے ذریعے اس قیدی نے جیل میں موجود زیر زمین راہداری تک رسائی حاصل کی، جہاں وہ ایک کھڑکی سے باہر سڑک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ بیلجیم کے نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق اس واقعے کے وقت حراستی سیل میں موجود سکیورٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔


جیل میں گزارے چند گھنٹے

مشتبہ شخص قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور منشیات سے متعلق الزامات میں ویسٹ فلینڈرز پراسیکیوٹر کے دفتر کو مطلوب تھا۔

اس شخص کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں رواں ہفتے پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد ہی وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔