ایرانی ریاستی ٹیلی وژن ہیک، ’خامنہ ای مردہ باد‘ کے نعرے
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو جمعرات 27 جنوری کو ہیک کر لیا گیا۔ ناظرین کو ’خامنہ ای مردہ باد‘ کے نعروں کے ساتھ جلاوطن اپوزیشن ارکان دکھائی دیے۔
ایرانی قومی میڈیا کے مطابق جمعرات 27 جنوری کو ایران کا ریاستی نشریاتی ٹیلی ویژن آئی آر ائی بی 10 سیکنڈ کے لیے ہیک کر لیا گیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران 1979ء کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ریاستی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے، ''10 سیکنڈ کی مدت کے لیے 'منافقین کے چہرے اور آوازیں چینل ون پر نمودار ہوئیں‘‘۔ یہ اصطلاح ایرانی رہنما، جلا وطن اپوزیشن جماعت 'پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران ( پی ایم او آئی) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پی او ایم آئی کو مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تنظیم خود کو ایرانی مذہبی حکومت کا نعم البدل بھی قرار دیتی ہے اور یہ جلا اپوزیشن اتحاد نیشنل کونسل آف ریزسٹنس کی ایک بڑی اور اہم رکن ہے۔
ایرانی ہیکرز جعلی نیوز ویب سائٹ بنا رہے ہیں: امریکی انٹیلیجنس کمپنی کہ ہیکنگ کے دوران مجاہدینِ خلق تحریک کے دو رہنماؤں مسعود راجوی اور ان کی اہلیہ مریم راجوی کے چہرے دکھائے گئے۔ جو دوپہر تین بجے نشر ہونے والے چینل کے باقاعدہ نیوز پروگرام میں اچانک نمودار ہوئے۔ تصاویر کے پس منظر میں ایک آدمی کی آواز راجوی کو سلام، اور خامنہ ای (سپریم لیڈر) مردہ باد کے نعرے لگاتی سنائی دی۔
آئی آر آئی بی کے سربراہ علی دادی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفشیش کی جا رہی ہے۔ دادی نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا، ''ہمارے ساتھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ حملہ اور صرف اس ٹیکنالوجی کے مالکان ہی ان خصوصیات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جو ان سسٹمز پر انسٹال کیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ریاست سے وابستہ دیگر نشریاتی چینلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''قرآن چینل، ریڈیوجوان اور ریڈیو پیام میں بھی اسی طرح کی رکاوٹیں آئیں ہیں۔‘‘
ماضی میں بھی ایران اس طرح کے سائبر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایرانی پٹرول کی فروخت میں خلل پڑا۔ ایران اس طرح کے حملوں کے لیے مخالف ممالک امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگاتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت آن لائن حملوں کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔ اس دوران امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں نے بھی ایران پر ان کے آن لائن نیٹ ورکس میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایران میں 1979ء کے انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز فروری کے آغاز میں ہوگا۔ اس انقلاب میں امریکی حمایت یافتہ رضا شاہ پہلوی کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔