سمندر میں تیرتی ہوئی 300 ملین ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی

نیوزی لینڈ کے حکام نے سمندر سے کوکین کی بڑی مقدار قبضے میں لی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی مالیت 300 ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ اسمگلرز اس کوکین کو آسٹریلیا منتقل کرنا چاہتے تھے۔

سمندر میں تیرتی ہوئی 300 ملین ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی
سمندر میں تیرتی ہوئی 300 ملین ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی
user

Dw

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اب تک ملنے والی اس سب سے بڑی مقدار میں کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 300 ملین ڈالر بنتی ہے۔ یہ کوکین بحرالکاہل کے پانی میں تیرتی ہوئی ملی۔

نیوزی لینڈ کی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے 3.5 ٹن کوکین قبضے میں لی ہے جو نیوزی لینڈ میں استعمال ہونے والی کوکین کی ضرورت 30 برس تک پوری کر سکتی ہے۔


پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر کے مطابق، ''یہ غیر قانونی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے جو نیوزی لینڈ کی ایجنسیز نے قبضے میں لی ہے۔‘‘ حکام کا خیال ہے کہ یہ منشیات ایک 'تیرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ‘ پر چھوڑی گئی ہے جہاں سے اسمگلر اسے اٹھا کر پھر آسٹریلیا پہنچا دیتے۔

کامیابی 'فائیو آئیز‘ کی مرہون منت

نیوزی لینڈ کسٹمز سروس کے ایک کنٹرول بِل پیری کے مطابق کوکین کے 81 گانٹھیں پکڑی گئی ہیں اور اندازوں کے مطابق ان کی قیمت نصف بلین ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔


یہ کامیابی 'فائیو آئیز‘ نامی اتحاد کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کے سبب ملی ہے۔ کئی دہائیاں پرانے اس نیٹ ورک میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر کے مطابق، ''بلاشبہ اس کامیابی سے جنوبی امریکی ممالک میں منشیات تیار کرنے والوں سے لے کر اسے دیگر ممالک میں پھیلانے والے تمام لوگوں کو شدید معاشی دھچکا پہنچا ہے۔‘‘


ان کا مزید کہنا تھا، ''اب جبکہ اس سینڈیکیٹ کی کارروائیاں معطل ہوئی ہیں، تو ہم ان گروپوں کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کی کوششوں کے حوالے سے بہت زیادہ چوکس ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔