اکثریتی جرمن عوام اولاف شوُلس کی قیادت سے غیرمطمئن

جرمنی کے سوشل ڈیموکریٹ لیڈر اولاف شوُلس 2021ء میں چانسلر کے عہدے پر فائض ہوئے تھے۔ ان کی مقبولیت سے متعلق ایک تازہ ترین سروے سے پتا چلا ہے کہ جرمنی کے اکثریتی عوام شوُلس کی قیادت سے غیر مطمئن ہیں۔

اکثریتی جرمن عوام اولاف شوُلس کی قیادت سے غیرمطمئن
اکثریتی جرمن عوام اولاف شوُلس کی قیادت سے غیرمطمئن
user

Dw

جرمنی کی ایک معروف براڈ کاسٹننگ سروس زیڈ ڈی ایف کی جانب سے کروائے گئے اس سروے کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ جرمی کے اکثریتی عوام سوشل ڈیموکریٹ اولاف شوُلس کی چانسلر شپ یا قیادت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

اس سروے میں شامل ہونے والے جرمن باشندوں کے اکیاون فیصد نے اولاف شوُلس کی کارکردگی سے ناخوشی کا اظہار کیا۔ محض 43 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ جرمن چانسلر اولاف شوُلس سے مطمئن ہیں جبکہ سروے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے والے 6 فیصد باشندوں نے شولُس کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینے سے پرہیز کیا۔


اولاف شوُلسکا حکومتی اتحاد بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی، لبرل فری ڈیموکریٹک پارٹی ایف ڈی پی اور ماحول پسند گرین پارٹی پر مشتمل ہے۔ اولاف شوُلس کا حکومتی اتحاد ابھی حال ہی میں ایک قانون کی منظوری میں ناکام رہا۔

اس قانون کا تعلق اربوں یورو مالیت کے کارپوریٹ ٹیکس ریلیف کی پیشکش سے ہے، جسے گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاندانی امور کی وزیر نے ویٹو کر دیا۔ گرین پارٹی اس وقت بچوں کے بینیفٹس کے لیے اربوں یورو اضافی رقم کی تلاش میں ہے۔


اس سروے کے نتائج کے باوجود، چانسلراولاف شوُلس سیاستدانوں کی عوامی مقبولیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس اس وقت جرمنی میں سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں اور یہ مہینوں سے سروے پول کی فہرست پرٹاپ پوزیشن پر ہیں-

یاد رہے کہ سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے سیاست سے دست بردار ہونے کے ایک برس بعد یعنی سن 2022 میں کرائے گئے سروے کے مطابق جرمنوں کی اکثریت انہیں دوبارہ ان کے عہدے پر واپس دیکھنا نہیں چاہتی۔ فُنکے میڈیا گروپ کے لیے سیوے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے 26 نومبر 2022 کو جاری کردہ اس سروے کے نتائج کے مطابق جرمنوں کی واضح اکثریت نہیں چاہتی ہے کہ انگیلا میرکل چانسلر کے عہدے پر دوبارہ فائز ہوں۔


سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے تقریباً71 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بزرگ سیاست داں دوبارہ اپنے سابقہ عہدے پر فائز ہوں۔ جرمن چانسلر کے عہدے پر 16 برس تک فائز رہنے کے بعد میرکل 2021ء کے انتخابات کے بعد اپنے عہدے سے دست بردار ہو گئی تھیں۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے تقریباً 43 فیصد کا تاہم کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میرکل نے موجودہ چانسلر اولاف شولس کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریاں کہیں زیادہ بہتر طور پر انجام دی تھیں۔ البتہ 41 فیصد افراد کا خیال اس کے برعکس تھا اور 16 فیصد نے اس موضوع پر کوئی رائے نہیں دی تھی-

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔