کنگ چارلس کی 75 ویں سالگرہ پر کھانا فراہمی کی نئی اسکیم شروع

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے اپنی سالگرہ پر بھوکوں کے لیے کھانا فراہم کرنے سے متعلق ایک نئے پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی تقریبا ً14 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

کنگ چارلس کی 75 ویں سالگرہ پر کھانا فراہمی کی نئی اسکیم شروع
کنگ چارلس کی 75 ویں سالگرہ پر کھانا فراہمی کی نئی اسکیم شروع
user

Dw

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم منگل کے روز اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ کھانے کی کمی سے نمٹنے اور کھانا ضائع ہونے کو کم کرنے کے لیے 'کورونیشن فوڈ پروجیکٹ' کا باضابطہ آغاز کیا۔

بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ اپنی سالگرہ کا دن اس مرکز میں گزاریں گے جو بچ جانے والے کھانے اور خوراک کی تقسیم کے لیے معروف ہے۔ وہ برطانیہ کی بڑی سپر مارکیٹوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ ایسے ادارے ان کے پروجیکٹ خوراک کے تحت بچے ہوئے کھانے کو دوبارہ تقسیم کرنے میں کس طرح مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ بچا ہوا کھانا اکثر ضائع ہو جاتا ہے۔


پیر کے روز بھی بادشاہ چارلس نے دیگر افراد اور تنظیموں کے لیے ایک جشن کا اہتمام کیا تھا جبکہ منگل کو نیشنل ہیلتھ سروس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر وہ نرسوں اور دائیوں کے کام کے اعتراف میں ایک استقبالیہ کی میزبانی کریں گے۔

بادشاہ چارلس کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

'کورونیشن فوڈ پراجیکٹ' کا مقصد لوگوں کو بھوکے رہنے سے بچانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا اعلان پہلے ہی اس معروف 'دی بگ ایشو' میگزین میں کیا جا چکا ہے، جسے عام طور پر غریب یا بیشتر بے گھر افراد سڑکوں اور گلیوں میں فروخت کرتے ہیں۔


کنگ چارلس کا ایک مضمون اس میگزین میں شائع ہو چکا ہے، جس میں انہوں نے لکھا: ''کئی برسوں سے، میں خوراک کی اس مقدار کے بارے میں کافی فکر مند ہوں، جو ہمارے ملک میں ضائع ہو جاتی ہے۔ خوراک کی پیداوار کے عمل میں ہر مرحلے پر لاکھوں ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے، جو بہت افسوسناک ہے۔''

انہوں نے مزید کہا، ''خوراک کی ضرورت کی طرح ہی خوراک کا زیاں بھی ایک حقیقی اور فوری مسئلہ ہے، اور اگر ان کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے کا کوئی راستہ نکل آئے، تو اس ایک تدبیر سے ہی دونوں مسائل حل ہو سکتے ہیں۔'' انہوں نے مزید لکھا کہ ''مجھے بہت امید ہے کہ یہ کورونیشن فوڈ پروجیکٹ ایسا کرنے کے لیے عملی طریقے تلاش کر سکے گا – یعنی فاضل خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا اور پھر اسے ان لوگوں میں تقسیم کرنا جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔''


برطانیہ میں غذائی عدم تحفظ

بادشاہ کے اس نئے منصوبے کے مطابق برطانیہ میں 14 ملین افراد کو خوراک کی عدم تحفظ کا سامنا ہے اور روزمرہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں مزید افراد کو غذائی غربت میں دھکیل دیا ہے۔ خیراتی اداروں کا کہنا ہے کہ رواں برس مارچ میں پہلی بار فوڈ بینک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 38 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کورونیشن فوڈ پروجیکٹ کا مقصد برطانیہ میں غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے لوگوں کو دو کروڑ کھانے کی پیکٹ فراہم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

دی بگ ایشو میگزین ساتھ کنگ چارلس کی تاریخی وابستگی کئی دہائیوں پرانی ہے۔ سن 1990 کی دہائی میں جب تنظیم کا قیام عمل آیا تھا، تو اس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میگزین کے ایک دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ چارلس کے بیٹے پرنس آف ویلز ولیم نے پچھلے سال دی بگ ایشو میگزین کو خفیہ طور پر فروخت کیا تھا اور 40ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر بھی میگزین کے سرورق شائع ہو ئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔