نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک نیلامی میں خریدے گئے سوٹ کیسوں سے انسانی جسم کی باقیات برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد
نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد
user

Dw

عام خیال یہ ہے کہ ان انسانی باقیات کو نیلامی میں رکھے گئے ان بکسوں میں چھپایا گیا تھا، جو ایک اسٹوریج یونٹ کا حصہ تھے۔

نیلامی کے دوران ایک خاندان نے ان سوٹ کیسوں کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور انہیں خرید کر اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ جنوبی آکلینڈ کے رہائشی اس خاندان نے سوٹ کیسوں سے انسانی باقیات ملنے کے فورا بعد پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کو مطابق یہ خاندان اس واردات میں ملوث نہیں ہے۔


پولیس کے مطابق اس کی ترجیح لاشوں کی شناخت کی تصدیق کرنا ہے تاکہ وہ اس ممکنہ قتل کی وجوہات کی تفتیش کر سکیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ وہ ان انسانی باقیات کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور فرانزک تفتیش کار متاثرین کی تعداد کا تعین کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

لاوارث مواد کی نیلامی ایک معمول کی بات ہے تاہم اس اسٹوریج یونٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان سوٹ کیسوں میں ایک سے زائد انسانی لاشوں کی باقیات کی موجودگی کا شبہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔