سابق بوائے فرینڈ کا چاقو حملہ، سولہ سالہ لڑکی ہلاک

پولینڈ کے ایک یتیم خانے میں ہونے والے ایک چاقو حملے کے نتیجے میں ایک نو عمر لڑکی ہلاک اور کم از کم نو دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق بوائے فرینڈ کا چاقو حملہ، سولہ سالہ لڑکی ہلاک
سابق بوائے فرینڈ کا چاقو حملہ، سولہ سالہ لڑکی ہلاک
user

Dw

یہ واقعہ پولینڈ کے ایک مرکزی صنعتی شہر لوڈز میں منگل کی شام دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کی ایک خاتون ترجمان انیتا سوبیراج نے کہا کہ شہر لوڈز میں قائم ایک یتیم خانے کی عمارت میں ایک 19 سالہ نوجوان داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں تیز دھار والا چاقو تھا، جس سے اُس نے یتیم خانے کے رہائشیوں پر حملہ کیا۔ یہ یتیم خانہ شہر لوڈز کے تومسلاوس نامی ایک گاؤں میں واقع ہے۔

پولیس ترجمان انیتا سوبیراج کا کہنا تھا،''ہمیں پتہ چلا ہے کہ چاقو کے اس حملے کے نتیجے میں سب سے زیادہ زخمی اس یتیم خانے کے ایک وارڈ کی 16 سالہ لڑکی ہوئی۔‘‘ بعدازاں پولیس ترجمان نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ متاثرہ لڑکی کا انتقال ہو گیا ہے۔


اس چاقو حملے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان انیتا سوبیراج کے مطابق ان پانچوں کی جانیں خطرے سے باہر ہیں جبکہ چاقو حملے میں زخمی ہونے والے مزید چار افراد کو جائے وقوعہ پر ہی طبی علاج فراہم کر دیا گیا تھا۔

حملہ آور گرفتار

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کو تقریباً ایک گھنٹے بعد اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتاری کے وقت اس نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق،'' وہ گرفتاری کے وقت پُر سکون اور مکمل ہوش میں نظر آ رہا تھا لیکن پولیس منشیات کے استعمال کے امکانات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔‘‘


پولینڈ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی اے پی نے اپنے ذرائع کا نام لیے بغیر رپورٹ کیا ہے،''حملہ آور لڑکی کا سابق بوائے فرینڈ تھا۔ مقتول لڑکی کے کمرے کی کھڑکی سے داخل ہوا تھا، جہاں اُس نے چاقوسے اس لڑکی پر وار کیا۔‘‘ بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت یتیم خانے میں کُل 13 افراد موجود تھے، جن میں اس یتیم خانے کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔