تاریخ کا پہلا ایس ایم ایس برائے فروخت، متوقع قیمت دو لاکھ یورو

ووڈا فون نے موبائل فون پر بھیجا گیا تاریخ کا اولین ٹیکسٹ میسج نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیلی کام کمپنی کے مطابق اس سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کو جائے گی۔

تاریخ کا پہلا ایس ایم ایس برائے فروخت، متوقع قیمت دو لاکھ یورو
تاریخ کا پہلا ایس ایم ایس برائے فروخت، متوقع قیمت دو لاکھ یورو
user

Dw

تاریخ کا اولین ایس ایم ایس نیلام کیا جا رہا ہے۔ برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون کے مطابق یہ اس ٹیکسٹ میسج کو این ایف ٹی یا 'نان فنجیبل ٹوکن‘ کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ قانونی وجوہات کی بنا پر نیلامی میں کامیاب ہونے والے کو 'حقیقی اثاثے‘ بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں اس ایس ایم ایس کی ایک فریم کی ہوئی ڈیجیٹل تصویر بھی شامل ہو گی۔

اس ایس ایم ایس کو خریدنے والا اس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی ایتھر یا ایتھیریم میں کرے گا، جو بِٹ کوائن کے بعد دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔


پیرس میں اس ایس ایم ایس کی نیلامی کرنے نیلام گھر 'آگوٹیس‘ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کر رہی ہے کہ یہ ایک لاکھ یورو سے دو لاکھ یورو کے درمیان فروخت ہو جائے گا۔

ووڈا فون کی طرف سے تین دسمبر 1992ء کو بھیجا گیا اولین ایس ایم ایس 15 کریکٹرز پر مبنی ہے اور یہ تھا 'میری کرسمس‘ یعنی کرسمس مبارک باد۔


کمپیوٹر پروگرامر نیل پاپورتھ نے یہ میسج اپنے ایک ساتھی رچرڈ جاروِس کو بھیجا تھا جنہوں نے اسے کمپنی کی طرف سے منعقد کردہ کرسمس پارٹی کے دوران وصول کیا۔

این ایف ٹی سے حاصل شدہ رقم، مہاجرین کی بہبود کے لیے

ووڈا فون نے کہا ہے کہ اولین ایس ایم ایس کے نان فنجیبل ٹوکن کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کو عطیہ کر دی جائے گی۔


یو این ایچ سی آر کے پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ سروس کے سربراہ کرسٹیان شاکے کے مطابق، ''ٹیکنالوجی کے پاس ہمیشہ یہ طاقت رہی ہے کہ وہ اختراع لا سکے اور دنیا کو بدل سکے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔