’بُوسٹرن‘ گزشتہ برس انگریزی سے مستعار لیا گیا مقبول لفظ
ہر سال جرمن زبان کے ماہرین انگریزی سے ایک لفظ اپنی زبان میں شامل کرتے ہیں۔ سن 2021 میں جس انگریزی کے لفظ کو جرمن زبان کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بات مسلمہ ہے کہ جرمن زبان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کے حوالے سے ایک مثبت رویہ ماہرین میں پایا جاتا ہے کہ وہ ہر سال انگریزی کے ایک لفظ کو اپنی زبان میں سموتے ہیں۔
برلن منعقدہ اجلاس میں جرمن زبان کے ماہرین نے انگریزی کے لفظ 'بُوسٹر‘ سے ماخوذ 'بوسٹرن‘ کو اپنی زبان میں شامل کرنے کا اعزاز بخشا ہے۔ ماہرین کا اجلاس منگل پہلی فروری کو جرمن دارالحکومت برلن میں ہوا تھا۔
انگریزی لفظ کی نئی ہیت
بُوسرٹن حقیقت میں انگریزی کا لفظ نہیں ہے بلکہ اس کا ماخذ 'بُوسٹر‘ یا پھر 'بُوسٹر شاٹ‘ ہو سکتا ہے۔ بُوسٹر ایک ناؤن کے طور پر دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔
جرمن زبان کے ماہرین کی کمیٹی کے چیرمین اناتول اشٹیفانووٹش کا کہنا ہے کہ اس لفظ کا استعمال گزشتہ برس اکتوبر میں مقبول ہونا شروع ہوا تھا اور پھر جرمنی میں یہ لفظ مُستعمل ہو گیا۔ اب ماہرین کے فیصلے کے بعد یہ جرمن ڈکشنری میں بھی شام کر لیا گیا ہے۔
پہلے لاک ڈاؤن اور اب بُوسٹر
ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے بُوسٹر عام بول چال کا حصہ بنا تھا وہ حیران کُن قرار دیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ برس سے اس مقصد کے لیے جو دوسرے الفاظ شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔ ان میں 'بُوسٹر‘ کے علاوہ 'لانگ کووڈ‘ (long COVID)، 'کیو آر کووڈ‘ (QR-Code) تھے لیکن ماہرین نے بُوسٹر یا بُوسٹرن کا انتخاب کیا۔
وبا سے ہٹ کر جو الفاظ زیرغور تھے، ان میں ووک (woke) اور کرنج ("cringe) تھے اور ان کو سن 2021 کے 'یوتھ ورڈز‘ قرار دیا گیا ہے۔
یہ امر ہے کہ سن 2021 مسلسل دوسرا سال ہے کہ کورونا وبا سے جڑے کسی انگریزی لفظ کو جرمن زبان میں شامل کیا گیا ہے۔ سن 2020 کے لفظ 'لاک ڈاؤن‘ کو گزشتہ برس ماہرین کی کمیٹی نے جرمن ڈکشنری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بُوسٹرن کا تاثر مثبت ہے
انگریزی زبان سے کوئی ایک لفظ منتخب کرنے والی جیوری نے بُوسٹرن کو ایک مثبت تاثر والا لفظ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس سے خوش آئندگی کا تاثر بھی ملتا ہے۔ اس لفظ کو جیوری نے کثیر جہتی بھی قرار دیا۔
انگریزی کے کسی اسم کے آخر میں 'این‘ کے اضافے سے وہ اسم جرمن زبان مین فعل بن جاتا ہے، جیسے انگریزی کے لفظ چیٹ (to chat) سے چیٹن (chatten) بنایا گیا تھا۔ جیوری نے سن 2017 میں انفلُوئنسر (influencer) کو جرمن زبان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سن 2016 میں 'ریفیوجیز ویلکم‘ (refugees welcome) کو منتخب کیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔