عید ملن حزب اختلاف کے رہنماؤں کے اتحاد کا ملن
ہندوستان کی پہچان آپسی بھائی چارہ اور پیار و محبت ہے۔ گنگا-جمنی تہذیب اس ملک کی روح اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ دای ہے۔ ، مولانا ارشد مدنی
جمعیتہ علماء ہند کے زیر اہتمام منعقد عید ملن ا ستقبالیہ تقریب بی جے پی مخالف اتحاد کی تقریب بن کر سامنے آئی۔ شمالی ہندوستان کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے سربرہان نے دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقد اس تقریب میں شرکت کی۔
عید ملن کی اس تقریب میں جمعیتہ علما ء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کی پہچان آپسی بھائی چارہ اور پیار و محبت ہے۔ انہوں نے گنگا-جمنی تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہذیب اس ملک کی روح اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ دای ہے۔
عید ملن تقریب میں جہاں ملک کے سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی وہیں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو، منوج جھا،، سی پی ایم کے سیتا رام یچوری، بی ایس پی کے ستیش مشرا، آر ایل ڈی کے جینت چودھری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، جے ڈی ایس کے دانش علی ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، سنجے سنگھ نے شرکت کی۔ کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، جیسوال، دیپندر ہڈا، ہارون یوسف ، چودھری متین، حسن احمد، نعیم جاوید،مرزا جاوید، طارق صدیقی وغیر نے شرکت کی۔ مذہبی تنظیموں کے صدور میں جماعت اسلامی ہند کے رہنما جلال الدین عمری، جمعیتہ اہل حدیث کے امام اصغر مہدی، توقیررضا، پرمود کرشنن، سوامی اگنیویش اور متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔ سماجی کارکن شبنم ہاشمی، الیاس ملک، انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی، مشاورت کے صدرنوید حامد وغیرہ کے ساتھ متعدد صحافی اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔
مولا نا ارشد کی اس تقریب کے بعد جمعیتہ کے دوسرے دھڑے جس کی قیادت مولانا ارشد کے بھتیجے مولانا محمود مدنی کرتے ہیں آج ان کی جانب سے آئی ٹی سی موریہ میں عید ملن تقریب کا ہمام کیا گیا ہے۔ عید ملن کی یہ تقریب حزب اختلاف کے اتحاد کی نمائندگی کرتی نظر آئی اور ان کا ملن بن کر سامنے آئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jun 2018, 9:58 AM