سو سال پرانے گھر سے چھ ہزار شہد کی مکھیاں نکال لی گئیں

امریکی شہر اوماہا میں ایک شادی شدہ جوڑے کے ايک سو سال پرانے گھر کی دیواروں کے اندر سے قریب چھ ہزار شہد کی مکھیوں کو نکال ليا گیا ہے۔

سو سال پرانے گھر سے چھ ہزار شہد کی مکھیاں نکال لی گئیں
سو سال پرانے گھر سے چھ ہزار شہد کی مکھیاں نکال لی گئیں
user

Dw

تھاماس اور میریلو نے اوماہا ورلڈ ہیرلڈ نامی اخبار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر ایسے پھول کافی عرصے سے اگا رہے تھے جن کا رس شہد کی مکھیاں پسند کرتی ہیں لیکن انہیں یہ توقع بالکل نہ تھی کہ مکھیاں ان کے گھر کو اپنا گھر بنا لیں گی۔

اس جوڑے کی رائے میں عین ممکن ہے کہ یہ مکھیاں اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ میں کسی سوراخ سے دیوار کے اندر داخل ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں شہد کی مکھیوں کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب انہوں نے دیکھا کہ کچن کی کھڑکی کے باہر کچھ شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل پر 30 سے زیادہ مکھیاں نظر آئیں۔


تھامس کے مطابق پہلے انہوں نے سوچا کہ ان مکھیوں کا خاتمہ زہر سے کیا جائے لیکن پھر انہیں یاد آیا کہ انہوں نے ماحول کے لیے شہد کی مکھیوں کی اہمیت سے متعلق بہت ٹی وی پروگرامز دیکھے ہیں۔ تب انہوں نے اوماہا بی کلب سے رابطہ کیا۔ اس کلب نے چھ سو ڈالر کے عوض ان شہد کی مکھیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ان کے گھر کی دیوار میں پہلے ایک سوراخ کیا گیا اور ویکیوم کے ذریعے شہد کی مکھیوں کو جمع کیا گیا۔ دیوار کے اندر مکھیوں کی جانب سے بنایا گیا شہد بھی موجود تھا۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ان مکھیوں کی جانب سے بنایا گیا شہد انہوں نے بھی چکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔