کینیڈین کمپنی کو یورپ میں پٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت

کاؤچ ٹارڈ کمپنی روایتی گیس اسٹیشنوں کو کثیر الجہتی مقامات یعنی دکانوں اور ریستورانوں میں تبد یل کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کینیڈین کمپنی کی آمد سے مسابقت پیدا نہیں ہو گی۔

کینیڈین کمپنی کو یورپ میں پٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت
کینیڈین کمپنی کو یورپ میں پٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت
user

Dw

یورپی کمیشن نے کینیڈا کی کمپنی کاؤچ ٹارڈ کو جرمنی، بیلجیم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز میں فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل کے زیر ملکیت پیٹرول اسٹیشن خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ کمیشن نے حال ہی میں کہا ہے کہ ملکیت کے اس معاملے سے مسابقت بازی کے خدشات پیدا نہیں ہوں گے۔

ٹوٹل نے مارچ میں کہا تھا کہ پیٹرول اسٹیشن کے کاروبار سے اس کی دستبرداری 2050ء تک قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے کاربن نیوٹرل بننےکے یورپی یونین کے ہدف اور 2035ء سے ماحول کے لیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج والی گاڑیوں سے چھٹکارہ پانے کے منصوبہ بند مرحلے سے منسلک ہے۔


کمپنی نے کہا کہ الیکٹرک کاریں پیٹرول اسٹیشنوں پر چارجر استعمال کرنے کی بجائے گھر یا کام پر چارج کی جائیں گی۔ ٹوٹل نے کہا کہ اس کے لیے روایتی گیس اسٹیشنوں کو دکانوں، ریستورانوں اور دیگر خدمات کے ساتھ ملٹی فنکشنل جگہوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ وہ شعبے ہیں، جن میں میں کاؤچ ٹارڈ تجربہ کار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔