جنسی عمل کے دوران چہرے پر ماسک پہنيں، بوسہ بھی نہ ديں
کينيڈا کی اعلی ترين طبی اہلکار نے کورونا وائرس سے بچنے کے ليے جنسی عمل کے دوران چہرے پر ماسک پہننے کا کہا ہے اور يہ بھی کہا کہ جوڑے بوسہ دينے سے پرہيز کريں۔
اس وقت دنيا کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا ہے۔ حکومتيں اور طبی ماہرين دن بدن طرح طرح کی احتياطی تدابير تجويز کر رہے ہيں اور معلومات کا اس قدر انبار لگا پڑا ہے کہ ايک عام صارف اسی سوچ ميں پڑ جاتا ہے کہ آخر کيا کريں اور کيا نہ کريں۔
اسی ہفتے سامنے آنے والی ايک دلچسپ پيش رفت ميں کينيڈا کی چيف پبلک ہيلتھ آفيسر نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے ليے جنسی عمل يا سيکس کے دوران چہرے پر ماسک پہننے چاہييں۔ تھريسا ٹيم نے بدھ کو اس بارے ميں تفصيلی بيان جاری کيا۔
ٹيم کے بقول کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور ميں جنسی عمل ايک پيچيدہ معاملہ ہے، بالخصوص ان افراد کے ليے جن کا سيکس کے ليے کوئی باقاعدہ پارٹنر نہيں يا ان کے ليے بھی جن کے پارٹنر کو کووڈ انيس لگنے کا زيادہ خطرہ لاحق ہے۔ ان کا اشارہ غالباً خطرناک تصور کيے جانے والے پيشوں سے وابستہ افراد کی طرف تھا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ وہ جوڑے جن ميں ايک شخص کو کووڈ انيس لگنے کا زيادہ خطرہ لاحق ہو، ان کو چاہيے کہ وہ بوسہ دينے اور زيادہ قربت سے بچيں اور ايسا ماسک پہننے کی کوشش کريں جو ناک اور مننہ کو ڈھانپے۔
کينيڈا کی چيف پبلک ہيلتھ آفيسر کے مطابق جنسی عمل کے دوران انسانی جسم سے خارج ہونے والے مادے سے کورونا لگنے کے امکانات کم ہی ہيں مگر پھر بھی کنڈوم کا استعمال ضرور کرنا چاہيے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔