چالاک لومڑی نے ایک سو سے زائد جوتے چوری کر لیے

برلن شہر کے ایک علاقے کے رہائشی اپنی جوتیاں غائب ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ لیکن وہ یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ یہ چوری رنگ برنگی جوتیوں کا شوق رکھنے والی ایک لومڑی کر رہی تھی۔

چالاک لومڑی نے ایک سو سے زائد جوتے چوری کر لیے
چالاک لومڑی نے ایک سو سے زائد جوتے چوری کر لیے
user

ڈی. ڈبلیو

چالاک لومڑی کے قصے اور کہانیاں تو سب نے بچپن میں بہت سنی ہوں گی لیکن لومڑیوں میں جوتوں کے شوق کا انکشاف ابھی تک کسی کہانی میں نہیں ہوا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک لومڑی نے انتہائی عقلمندی سے متعدد لوگوں کے گھروں کے باہر رکھے جوتے چرا لیے۔

جرمن میڈیا کی اطلاعات کے مطابق برلن کے جنوبی مشرقی علاقے ثیلنڈورف میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لومڑی نے مختلف رہائشیوں کے گھروں سے ایک سو زائد جوتے چوری کر لیے۔


اس علاقے میں قائم مختلف گھروں کے باہر سے چپل، سینڈل اور اسنیکر شوز سمیت ہر قسم کے جوتے غائب ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ایک مقامی رہائشی کرسٹیان میئر نے آخرکار اس شاطر چور کو بے نقاب کر دیا۔

برلن کے روزنامہ ٹاگیس اشپیگل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ہفتے قبل میئر نے اپنے نت نئے جوتے غائب ہونے کے بعد کمیونٹی کی ایک ویب سائٹ ’نیبن آن‘ پر اس بارے ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ اس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں صرف انہی کے جوتے غائب نہیں ہو رہے۔


معمہ حل ہوگیا

بعد ازاں کرسٹیان میئر نے گھر کے پاس ایک لومڑی کو دیکھ لیا جو کہ اپنے منہ میں نیلے رنگ کی چپل اٹھائے ہوئے تھی۔ وہ جوتوں کی شوقین لومڑی کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے بقول، ’’منہ میں نیلی چپل کے ساتھ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا۔‘‘


اس طرح میئر نے رنگ برنگے جوتوں کی چوری کا پتہ چلا لیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میئر کو ابھی تک اپنے نئے نویلے جوتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن تین دیگر جوتوں کی جوڑیوں کے مالکان نے اپنے جوتے واپس ملنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔