ہزاروں یورو سے بھرا بٹوا 'ایماندار لڑکی' نے پولیس کو دے دیا

جرمنی میں ایک نو عمر لڑکی نے پیسوں سے بھرا بٹوا ملنے پر پولیس کو مطلع کیا۔ اس لڑکی کے مطابق اسے یہ پرس ایک عمارت کے قریب سے ملا تھا جس میں اس وقت کئی ہزار یورو موجود تھے۔

ہزاروں یورو سے بھرا بٹوا 'ایماندار لڑکی' نے پولیس کو دے دیا
ہزاروں یورو سے بھرا بٹوا 'ایماندار لڑکی' نے پولیس کو دے دیا
user

Dw

جرمنی کے شمال میں ساحل پر واقع شہر کوکس ہافن میں ایک نوعمر لڑکی کو ایک عمارت کے قریب ایک پرس ملا جس میں سات ہزار تین سو اکہتر یورو نقدی موجود تھی۔ گمشدہ پرس ملنے پر اس لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی اور پرس پولیس کے حوالے کر دیا۔

مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس 'ایماندار لڑکی' نے ہفتے کی شام کو فون کیا کہ اسے اپنے قصبے کے لُڈنگ ورتھ ضلع میں ایک عمارت کے قریب نقدی سے بھرا ایک پرس ملا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ پرس جس شخص کا تھا اس نے بٹوا کھونے کے بعد اسی دن دو گھنٹے کی مسافت طے کی اور واپس کوکس ہافن آیا تاکہ اپنا بٹوا ڈھونڈ سکے تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔


اس شخص نے بٹوا واپس کرنے والی لڑکی کے لیے ایک انعامی رقم بھی ادا کی۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کوئی بھی شخص اتنی بڑی رقم اپنے پرس میں لے کر کیوں گھومے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔