رمضان المبارک کے دوران وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران جہاں مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

رمضان المبارک میں وزن کم کرنے کا آسان طریقہ جو آپ سب کے لیے بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ جی ہاں مسلمان مسلسل روزے رکھ رہے ہوتے ہیں، جس سے انسانی جسم میں تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ سحری اور افطار کے درمیان طویل وقت تک معدہ خالی رہتا ہے، افطار کا وقت آپ کے معدے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیوں کے معدہ مکمل طور پر خالی ہوچکا ہوتا ہے اور اس وقت جو چیز بھی آپ کے جسم میں جائے گی تیزی سے ہضم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں وزن میں کمی سے لے کر دل، گردوں اور پھیپھڑوں کی صحت میں اضافہ اور جِلد صاف، خوبصورت ہوتی ہے، انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے، طبیعت کا بوجھل پن منٹوں میں غائب ہو جاتا ہے۔


ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران جہاں مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خود کی صحت اور خوبصورتی پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک مسلسل گرم پانی کا استعمال کر لیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو حیران کر دیں گے اور گرم پانی کا استعمال آپ کی مجبوری بن جائے گا۔

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فوراً فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔ گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں ذہنی و جسمانی پٹھوں کے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔