یوپی کے گل فروش کی منفرد ایجاد، ہیلمٹ میں سولر پینل اور پنکھا لگا کر دی گرمی کو مات!

لکھیم پور کھیری ضلع میں ایک گل فروش نے ایک نیا ہیلمٹ ایجاد کیا ہے جو گرمی سے بچنے میں مددگار ہے، 70 سالہ للورام نے اپنے ہیلمٹ پر ایک سولر پینل اور ایک پنکھا نصب کر لیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھیم پور کھیری: یوپی کے لکھیم پوری کھیری ضلع کے ایک گل فروش نے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو گرمی میں راحت دینے میں مددگار ہے۔ ستر سالہ للورام نے اپنے ہیلمٹ میں ایک چھوٹا سا سولر پینل اور ایک پنکھا نصب کیا ہے۔ للورام اس ہیلمٹ کو اس وقت لگا لیتے ہیں جب وہ پھول بیچنے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔

للو رام نے کہا کہ انہوں نے کئی لوگوں سے سامان مانگ کر یہ منفرد ہیلمنٹ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں بیمار پڑ گیا تھا اور سامان خریدنے سے قاصر تھا۔ مجھے کسی سے سولر پینل مل گیا اور پھر میں نے ایک دوست سے چھوٹا سا پورٹیبل پنکھا اور دوسرے دوست سے ہیلمنٹ مانگ لیا۔‘‘


للورام کا کہنا ہے کہ پورٹیبل پنکھا انہیں گرمی سے کافی راحت دیتا ہے۔ للو رام روزانہ گھر گھر جاکر پھولوں کے ہار فروخت کرتے ہیں اور ان سے جو پیسہ کماتے ہیں اس سے اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ للو رام نے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دیا ہے کہ ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔