کرہ ارض کی قدیم ترین چٹانیں آسٹریلیا کے پلبرا میں پائی گئیں

شمال مغربی آسٹریلیا کے پلبرا میں زمین کی کچھ قدیم ترین چٹانیں (3.6 ارب سال سے زیادہ پرانی ہیں) پائی گئی ہیں۔ یہ معلومات امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے دی ہے

آسٹریلیا کے پلبرا میں پائی جانے والی چٹانیں / Getty Images
آسٹریلیا کے پلبرا میں پائی جانے والی چٹانیں / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: شمال مغربی آسٹریلیا کے پلبرا میں زمین کی کچھ قدیم ترین چٹانیں پائی گئی ہیں۔ یہ معلومات امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے دی ہے۔ ناسا کے مطابق یہ چٹانیں 3.6 ارب سال سے زیادہ پرانی ہیں۔

ناسا کے مطابق لوہے سے بھرپور یہ چٹانیں فضا میں آکسیجن کی موجودگی اور یہاں تک کہ زندگی کے آغاز سے پہلے بنی تھیں۔ ناسا کی تحقیق دریافت کیا گیا کہ ان چٹانوں میں مائکروبیل سائانوبیکٹیریا کی کالونیاں ہیں، جو 3.45 ارب سال پرانے فوسل اسٹرومیٹولائٹس ہیں۔


ناسا نے اطلاع دی ہے کہ یہاں حاصل کردہ تصویر ایسٹر کا ایک مرکب ہے، جو جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت، ممالک کی سائنسی اور صنعتی تنظیموں کے درمیان زمین کا مشاہدہ کرنے والے پانچ آلات میں مشترکہ کوششوں میں سے ہے۔ ناسا کے مطابق 12 اکتوبر 2004 کو حاصل کی گئی تصویر 49.1 ضرب 55.2 کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔