چھ جنگلی ہاتھی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ہلاک
تھائی لینڈ میں چھ جنگلی ہاتھی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ایک آبشار میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ پہاڑ کی چوٹی پر آبشار کے اوپر پھنسے دیگر دو ہاتھیوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ واقعہ آج ہفتہ پانچ اکتوبر کو تھائی لینڈ کے کھاؤ یائی نیشنل پارک میں پیش آیا۔ یہ نیشنل پارک تھائی لینڈ کے شمالی صوبے ناکھون راچاسیما میں واقع ہے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہیو ناروک نامی آبشار کی بلندی ڈھائی سو فٹ سے زائد ہے۔ مقامی زبان میں اس آبشار کے نام کا مطلب 'جہنم کی کھائی‘ ہے اور اس جگہ سے پہلے بھی ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کے گر کر ہلاک ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
آبشار کے قریب بچ جانے والے دو ہاتھیوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رسیکیو حکام کے مطابق ان دو ہاتھیوں میں سے ایک ہلاک ہونے والے تین سالہ ہاتھی کی ماں ہے۔
روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سری نوپاوان نے کہا، ''یہ ایک حادثہ تھا۔ پہلے بھی ایسے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔‘‘
تھائی لینڈ کے نیشنل پارک کا رقبہ دو ہزار مربع کلو میٹر ہے اور اس جنگل میں قریب تین سو ہاتھی مقیم ہیں۔ جنگلی جانوروں اور خوبصورت آبشاروں کے باعث یہ نیشنل پارک بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو بھی اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
ش ح / ا ب ا (روئٹرز)
سنگاپور: ہاتھی دانت ریکارڈ تعداد میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔