کورونا وائرس، کس ملک میں کتنے مریض، کتنے ہلاک، کتنے صحت یاب

کورونا وائرس کی نئی قسم COVID-19 سے 7 مارچ 2020ء تک دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ انسان متاثر ہو چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں اس وبا کی صورت حال پر ایک نظر۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

ڈی. ڈبلیو

چین
چین میں اب تک 80813 افراد کورونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3070 ہو چکی ہے۔ زیادہ تر کیس چینی صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں سامنے آئے ہیں۔ چین میں 55454 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ چین کے زیر انتظام میکاؤ میں بھی اب تک 10 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7041 جب کہ اس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 44 ہو چکی ہے۔ اب تک 135 مریض دوبارہ صحت مند ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا نے تیز رفتار وبا کی شدت کے باعث ملک میں ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔


ایران

ایران میں اس وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 5823 ہو چکی ہے۔ اب تک 145 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جب کہ کورونا وائرس سے نجات پا لینے والے افراد کی تعداد 913 ہے۔

اٹلی

اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4636 ہو چکی ہے جب کہ 197 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ دوبارہ رُو بہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 523 ہے۔


جرمنی

جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس وقت ایسے مصدقہ کیسز کی تعداد 670 ہے۔ اب تک اس مرض سے کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ دوبارہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 17 ہے۔

فرانس

فرانس میں اب تک کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ 653 مریضوں اور 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ 12 افراد دوبارہ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔


جاپان

جاپان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 420 ہے۔ اب تک 6 افراد ہلاک اور 46 مریض کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

سپین

سپین میں اب تک 401 مریضوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی۔ 5 مریض اب تک ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکا اور کینیڈا

امریکا میں مریضوں کی تعداد 338 ہو گئی ہے۔ اب تک 16 امریکی شہری کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہو کر جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ 8 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں اس وقت 54 مریض ہیں جب کہ 8 افراد روبہ صحت ہو چکے ہیں۔


سوئٹزرلینڈ

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں کووِڈ انیس کے مریضوں کی تعداد 214 ہے۔ ایک شخص ہلاک جب کہ 3 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

برطانیہ

برطانیہ میں آج کے دن تک 164 مریضوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں، جب کہ 8 مریض اس مرض سے نجات پا چکے ہیں۔


سنگاپور، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ

سنگاپور میں اس وقت مریضوں کی تعداد 130 ہے اور 78 افراد بیماری سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 108 ہے۔ دو افراد ہلاک اور 51 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں اس وقت 50 مریض ہی۔ اب تک ایک شخص ہلاک اور 31 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ہالینڈ، بیلجیم، ناروے، سویڈن اور آسٹریا

یورپی ممالک ہالینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 128، بلیجیم میں 109، ناروے میں 108، سویڈن میں 101 اور آسٹریا میں 66 ہے۔ ہالینڈ میں ایک مریض ہلاک اور بلیجیم کا ایک شہری صحت یاب ہو چکا ہے۔


پاکستان، بھارت اور افغانستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک شہری صحت یاب ہو چکا ہے۔ بھارت میں اس وقت 31 مریض ہیں جب کہ 3 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ افغانستان کے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مجموعی صورت حال

کل کی تاریخ تک یہ مرض سو سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور دنیا کے سبھی براعظم اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ مجموعی مریضوں کی تعداد 102469 ہو چکی ہے۔ 3491 افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 57444 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔