ناسا خلائی اسٹیشن میں نیا سائنس مشن لانچ کرے گا

بغیر عملے کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے کیا جانے والا مشن، فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے شروع کیا جائے گا۔

ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA
ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA
user

یو این آئی

لاس اینجلس: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے دل کی بیماریوں، خلا میں زندگی اور دیگر اشیاء کا مطالعہ کرنے کے لیے مارچ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ایک نیا سائنس مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اعلان ایجنسی نے گزشتہ پیر کے روز کیا۔ یہ ناسا کا 27 واں اسپیس ایکس کمرشل ری سپلائی سروسز مشن ہوگا۔

بغیر عملے کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے کیا جانے والا مشن، فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے شروع کیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق مشن خلا میں دل کیسے بدلتا ہے، اس کی تحقیق کرنے، طالب علم کی جانب سے ڈیزائن کردہ کیمرہ ماؤنٹ کی جانچ کرنا، بائیو فلم کی تشکیل کو کنٹرول کرنے والی سطحوں کا موازنہ کرنا، اور خلاء میں زندگی کا مطالعہ کرنے سمیت تحقیق کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔