موبائل کمپنی ہواوے نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو خیرباد کہہ دیا، ’ہارمنی‘ نیا او ایس ہوگا

نئے آپریٹنگ سسٹم کا نام ’ہارمنی او ایس‘ رکھا گیا ہے اور آن لائن ایک تقریب میں اس آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل فونز کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

بیجنگ: اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے استعمال پر پابندی کے بعد چینی ٹکنالوجی کمپنی ہواوے اپنی ساکھ اور کاروباری زندگی کو جدید رنگ دینے کے لیے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے آپریٹنگ سسٹم کا نام ’ہارمنی او ایس‘ رکھا گیا ہے اور آن لائن ایک تقریب میں اس آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل فونز کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کے عالمی اہداف کو روکنے کے لیے مہم چلانے کے بعد سے ٹکنالوجی کی دنیا کی ہواوے کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر نظریں مرکوز تھیں۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ’چین ہواوے کو جاسوسی کے لیے استعمال کر رہا تھا اور واشنگٹن نے اسے سائبر خطرہ قرار دیا تھا۔‘


گوگل کے ’اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم‘ اور ایپل کے ’آئی او ایس سسٹم‘ کو ابھی تک دنیا میں آپریٹنگ سسٹم کی دوڑ میں سبقت حاصل ہے اور کوئی بھی کمپنی (بشمول بلیک بیری، مائیکروسوفٹ اور ایمیزون) دور دور تک ان کام مقابلہ نہیں کر پائیں۔ ماہرین کے مطابق ’ہواوے کے لیے گوگل اور ایپل کی اس اجارہ داری کو توڑنا خاصہ مشکل کام ہو گا۔‘

ہواوے نے موبائل فون کی دنیا میں 2003 میں قدم رکھا تھا اور سمارٹ فونز میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب کیا تھا۔ سام سنگ اور ایپل کے بعد ہواوے موبائل بنانے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے۔

امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کے موبائل کاروبار کے مستقبل پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے تھے۔ اینڈرائیڈ سسٹم کا حصہ نہ ہونے کے بعد ہواوے کے صارفین کو گوگل کی سروسز استعمال کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہیں اور اس کے لیے انہیں متبادل ایپلی کیشنز بنانا پڑیں گی۔


مگر چین کی مارکیٹ میں ایپلی کیشنز بنانے والے ڈویلپرز کی کمی نہیں اور چین میں پہلے سے ہی گوگل کے مقابلے میں ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ ہواوے کا چین کی مقامی مارکیٹ میں اہم مقام ہے اور چینی صارفین کے لیے ان کے پاس ایپلی کیشنز پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔