اسرو کی تین مختلف مداروں میں راکٹ چھوڑنے کی تیاری، الٹی گنتی شروع
اس مرتبہ کیرالا کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کی چھوٹی راکٹ بھی لے جائی جائے گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ایشیاء کی پہلی اسپیس یونیورسٹی ہے۔
حیدرآباد: پی ایس ایل وی ۔سی 45 مشن کو چھوڑنے کے لئے الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مشن کے ذریعہ سٹلائٹس کو پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں چھوڑا جائے گا۔ اس کی الٹی گنتی کا آغاز اتوار کو صبح 6 بجکر 27 منٹ پر ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹہ میں ہوگیا۔ اس کو کل صبح 9 بجکر 27منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا جائے گا۔
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی کی جانب سے 29 سٹلائٹس بشمول Primary pay load EMISAT کو کل چھوڑا جائے گا۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ سے ان کو چھوڑا جائے گا۔ اس کے فوری بعد یہ راکٹ پہلے ڈی آر ڈی او کے الکٹرانک انٹلی جنس سٹلائٹ ایمی سیٹ کو 763 کیلو میٹر پر مدار میں چھوڑے گا۔
ڈی آر ڈی او کے اس پے لوڈ کو چھوڑنے کے بعد آخری مرحلہ کا آغاز ہوگا جس میں 28 بیرونی سٹلائٹس کو چھوڑا جائے گا۔ بعد ازاں پی ایس۔ 4 خلائی تجربات کے پلیٹ فارم کے لئے ایک اور مدار میں راکٹ کو چھوڑے گا۔ پی ایس ایل وی سی 45 مکمل نئے راکٹ ہیں۔
24 جنوری کے پیشرو مشن کے برخلاف جس میں راکٹ کو سرگرم ہونے کے لئے بیٹریز کا استعمال کیا جاتا تھا، اس مرتبہ سولار پیانلس کا استعمال کیا جائے گا۔ اس راکٹ کو 6 ماہ تک موثر رکھنے کے لئے سولار انرجی استعمال کی جائے گی۔
اس مرتبہ کیرالا کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کی چھوٹی راکٹ بھی لے جائی جائے گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ایشیاء کی پہلی اسپیس یونیورسٹی ہے۔ اس سے سٹیلائٹ کا وزن 5 تا 10 کیلو ہے۔ اسرو اپریل کے اواخر میں چندریان 2 مشن چھوڑے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔