ارتھ 300: روبوٹ سسٹم اور 22 لیباریٹریز سے آراستہ، 3 فٹ بال گراؤنڈ کے برابر بحری جہاز

ماہرین نے سائنسی تحقیقات کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فٹ بال کے تین گراؤنڈ کے حجم کے برابر اور 'ٹائٹینک' سے بڑا بحری جہاز تیار کرنا شروع کیا ہے، یہ جہاز 2025 میں لانچ کیا جائے گا

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

ماہرین نے سائنسی تحقیقات کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فٹ بال کے تین گراؤنڈ کے حجم کے برابر اور 'ٹائٹینک' سے بڑا بحری جہاز تیار کرنا شروع کیا ہے۔ یہ جہاز 2025ء میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ جہاز 22 جدید ترین تجربہ گاہوں سے آرستہ ہوگا اور اس میں 400 افراد کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اگرچہ یہ سائنسی تحقیقاتی مشن جوہری توانائی پر کام کرے گا مگر اس سے کسی قسم کی تاب کاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہوگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس جہاز کا نام 'ارتھ 300‘ رکھا گیا ہے جس کا مقصد زمین پر بڑے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سائنس اور ریسرچ کی کوششوں کو متحد کرنا ہے۔ جہاز کے مینوفیکچرر 'ایڈڈس یاٹ' کے بانی سالس جیفرسن کے مطابق یہ جہاز تقریباً 160 سائنسی ضروریات کو پورا کرے گا۔


گرین ٹیکنالوجی

یہ جہاز’گرین ٹکنالوجی‘ سے آراستہ ہوگا جو سائنسی تحقیق کے شعبوں میں استعمال ہوتی ہے اور اس میں پگھلے ہوئے نمک ری ایکٹر کے ذریعہ توانائی حاصل کی جائے گی جو ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی ایک قسم ہے۔ یہ پگھلے ہوئے فلورائڈ نمکیات کو بطور چلر استعمال کرے گا اور کم دباؤ پر بھی کام کرے گا۔

فلوٹنگ سائنس پلیٹ فارم

جب نیا سائنس ایکسپلوریشن جہاز لانچ کیا جائے گا تو یہ سمندر میں سائنس، ریسرچ اور ایجاد کے لیے ایک جدید ترین تکنیکی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس میں 22 لیبارٹریوں اور روبوٹ سسٹم سے آراستہ کیا جانا ہے اور جو مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے سائنسی تحقیقات کو آگے بڑھائے گا۔


ارتھ 300 پروجیکٹ کے سی ای او آرون اولیویرا نے کہا ہے کہ اس میں 'این ای ڈی' پروجیکٹ کے تیار کردہ ڈیزائن کے ذریعہ حیرت انگیز فن تعمیر کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ جہاز کروز، ریسرچ، ریسرچ ٹرپ اور لگژری یاٹ میں پائی جانے والی خصوصیات پیش کرے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 'ارتھ 300' ایک چلتا پھرتا سائنسی شہر ہوگا جس میں سائنسی تجربات کے لیے وسیع جگہ تیارکی گئی ہے۔ یہ جہاز ٹائیٹینک سے بڑا اور فٹ بال کے تین گراؤنڈ جتنا ہوگا۔ اس کی تیاری پر کام جاری ہے اور سنہ 2025ء میں اسے باقاعدہ سائنسی تحقیقاتی مشن کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔