ترکی میں پہلی اُڑنے والی کار ’جزاری‘ کا کامیاب تجربہ
اڑنے والی کار کی پہلی پرواز کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی جاری کی گئی ہے۔ آزمائش کے دوران کار کے 230 کلو گرام (507 پاؤنڈ) کے پروٹوٹائپ ماڈل نے نے فضا میں 10 میٹر ( 32.8 فٹ) کی بلندی تک پرواز بھری۔
استنبول: ترکی نے ملک میں تخلیق کی جانے والی کار ’جزاری‘ کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے، کار بنانے والی کمپنی ’بیکر ڈفینس‘ نے یہ اطلاع دی۔ کمپنی کے مطابق ترکی کی پہلی اُڑنے والے کار نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔
اڑنے والی کار کی پہلی پرواز کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی جاری کی گئی ہے۔ آزمائش کے دوران کار کے 230 کلو گرام (507 پاؤنڈ) کے پروٹوٹائپ ماڈل نے نے فضا میں 10 میٹر ( 32.8 فٹ) کی بلندی تک پرواز بھری۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس کار کا حتمی ماڈل ہوا میں تقریباً 1.2 میل بلندی تک جا سکے گی جب کہ اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی۔
چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوک بیرکتر نے کہا "ہم آئندہ کے عمل کے لئے مزید اعلی درجے کے پروٹوٹائپ تیار کریں گے اور آگے انسان بھی کار کے ساتھ پرواز کرے گا۔‘‘ بیکر ڈیفینس کا کہنا ہے کہ ترکی کی اس پہلی اڑنے والی کار کو تجارتی مقصد اور ذاتی استعمال کے لیے 10 سے 15 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
بیرکتر نے مزید کہا کہ اسمارٹ کاروں کے بعد آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں انقلاب اڑنے والی کار ہی لے کر آنے والی ہے، لہذا ہم آج کی بجائے آنے والے کل کے مطابق اپنی تیاری کر رہے ہیں۔ کار کا نام 12ویں صدی کے معروف مسلم انجینئر اسماعیل الجزاری کے نام پر رکھا گیا ہے۔ بیکر کا قیام 1984 میں ہوا تھا اور یہ کمپنی مسلح اور غیر مسلح ڈرون، کنٹرول سسٹم، سیمیولیٹرز، اور ایویونکس سسٹم تیار کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔