دن ہو یا رات مکہ مکرمہ پر نور برستا رہتا ہے: روسی خلا باز

انسٹا گرام
انسٹا گرام
user

قومی آواز بیورو

ماسکو:روسی خلا باز سرگی ریزنسکی نے مکہ مکرمہ کی تعریف کرتے ہوئے مکہ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ریزنسکی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں ، انہوں نے مکہ شہر کی لی گئیں روح پر ور تصاویر کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ڈالی ہیں۔

ریزنسکی نے پوسٹ پر تحریر کیا ہے کہ شہر مکہ مکرمہ ہر پہلو سے غیر معمولی ہے، شہر کا تعمیراتی ڈھانچہ توجہ طلب ہے۔میرے خیال میں مکہ شہر خلا سے بھی منفرد نظر آتا ہے۔ دنیا کے دیگر شہروں کے مقابلے مکہ کو خلا سے دیکھنے پر یہ امتیاز صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ مکہ شہرکی صبح و شام ہرلحاظ سے قابل دید ہے۔یاد رہے کہ روسی خلا باز حیاتیات کا عالم ہےاورماسکو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے، روسی تاریخ میں پہلی بار خلائی مشن کی سربراہی کررہا ہے۔ رات کے آخری پہر میں روشنیوں سے ڈوبا ہوا مکہ شہر کی خلا سے لی گئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ سے بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر محمد صادق بیہ کو حاصل ہے۔محمد صادق بیہ نے آج سے 138برس پیشتر یعنی 1880 میں کعبے کی تصویر بنائی تھی۔ عرب ٹی وی کے مطابق موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حج کے دوران بنائی تھی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں ہیں۔آج سے قریباً ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے غلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔

Getty Images
Getty Images

پانچ ماہ قیام کیلئے 3 خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے

روسی خلا باز سرگی ریزنسکی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں اور اب دو امریکی اور ایک روسی خلا باز بھی ان کے ساتھ پانچ ماہ قیام کیلئے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ تینوں خلابازوں کا سفر بیکنور کاسموڈروم قازقستان سے شروع ہوا تھا اور رات بھر جاری رہا۔ روس کے خلائی محکمہ روسکاموس نے کہا کہ سویوز ایم ایس۔ 06 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 بجکر 25 منٹ پر پہنچ گیا۔

Getty Images
Getty Images

اس سلسلے میں ایک بیان ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ سویوز راکٹ کے ذریعہ الیگزینڈر مسورکن (روزکاسماس) ناسا کے پہلی بار خلائی سفر کرنے والے مارک ونڈیہی اور ان کے عمر رسیدہ ساتھی جوارابا مقررہ وقت پر 3 بجکر 17 منٹ پر بیکنور خلائی پورٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Sep 2017, 3:38 PM