اس سال کا پہلا اور طویل ترین سورج گہن 21 جون کو، مشاہدہ کے لیے ہو جائیے تیار
ہر سال 21 جون کو زمین پر سب سے طویل دن اور سب سے چھوٹی رات ہوتی ہے۔ اب اس سال سورج گہن بھی لمبا ہونے والا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 6 گھنٹے تک زمین پر سورج گہن کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔
اتوار کے روز یعنی 21 جون کو اس سال کا پہلا سورج گہن ہونے والا ہے۔ اس گہن کو لے کر سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی کافی پرجوش ہیں۔ یہ دیکھنا سبھی کے لیے دلچسپ ہوتا ہے کہ جب سورج اپنے شباب پر ہو اور پھر زمین پر اس کی روشنی کی جگہ اندھیرا چھانے لگے۔ کبھی یہ اندھیرا جزوی ہوتا ہے، کبھی گہرا بھی ہوتا ہے اور کئی بار سورج گہن دیر تک بھی رہتا ہے۔ اس سال کا پہلا سورج گہن اس معنوں میں کافی اہم ہے کہ یہ طویل ترین ہونے والا ہے۔ جی ہاں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 21 جون کو ہونے والا سورج گہن بے حد لمبا ہوگا اور کئی گھنٹوں تک زمین پر اندھیرا چھایا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیزل-پٹرول ہوا بے قابو، لگاتار 14ویں دن قیمتوں میں اضافہ
یہاں قابل غور ہے کہ ہر سال 21 جون کو زمین پر سب سے طویل دن اور سب سے چھوٹی رات ہوتی ہے۔ اب اس سال سورج گہن بھی لمبا ہونے والا ہے اور ایک اندازے کے مطابق کہا جاتا ہے کہ تقریباً 6 گھنٹے تک زمین پر سورج گہن کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ سورج گہن صبح تقریباً 9.15 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 3.04 بجے تک ختم ہو جائے گا۔ دوپہر 12.02 بجے گہن اپنے عروج پر ہوگا۔
جہاں تک ہندوستان میں سورج گہن کے وقت کا سوال ہے، یہ صبح تقریباً 10.14 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 1.30 بجے تک ختم ہو جائے گا۔ ہندوستان کے الگ الگ حصوں میں یہ الگ الگ وقت پر دکھائی دے گا۔ یہ سورج گہن ایک مکمل گہن ہوگا، گویا کہ سورج، چاند اور زمین ایک سیدھی لائن میں ہوں گے اور چاند کی موجودگی سورج کے بالکل درمیان میں ہوگی۔ اس وجہ سے مکمل سورج کی جگہ صرف ایک چمکدار رِنگ دکھائی دے گا۔ اس کو 'رِنگ آف فائر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بھلے ہی 21 جون کو ہندوستان میں سورج گہن اپنی مکمل شکل میں دیکھا جائے گا، لیکن ملک کے کچھ حصوں میں یہ صرف جزوی ہی نظر آئے گا۔ دہلی-این سی آر میں بھی کچھ ایسا ہی ہوگا اور یہاں صبح 10.20 بجے سورج گہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔