ایرٹیل نے پٹنہ میں 5 جی پلس سروس شروع کی
ائرٹیل فائیو جی پلس خدمات صارفین کو مرحلہ وار طور پر دستیاب کرائی جا رہی ہیں کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی تعمیر اور تعیناتی کر رہی ہے۔
نجی شعبے کی ایک سرکردہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے کل بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ٹیلی کام نیٹ ورک کی پانچویں جنریشن کی '5جی' پلس سروس کا آغاز کیا۔
5جی سروس کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی ایرٹیل کے سی ای او (بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ) انوپم اروڑا نے کہاکہ "میں پٹنہ میں ایرٹیل 5جی پلس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ ایرٹیل کے صارفین اب ایک انتہائی فاسٹ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس کی رفتار موجودہ 4جی کی رفتار سے 20-30 گنا زیادہ ہے۔ ہم اسے پورے شہر میں توسیع کے عمل میں ہیں، جو ہمارے صارفین کو گیمنگ، متعدد چیٹس، فوری فوٹو اپ لوڈز اور ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ جیسی سرگرمیوں تک تیز تر رسائی فراہم کرے گا۔‘‘
مسٹر اروڑا نے مزید کہا کہ ائرٹیل فائیو جی پلس خدمات صارفین کو مرحلہ وار طور پر دستیاب کرائی جا رہی ہیں کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی تعمیر اور تعیناتی کر رہی ہے۔ 5جی فعال آلات والے صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے تیز تر ائرٹیل فائیو جی پلس نیٹ ورک کا استعمال کر سکتے ہیں جب تک کہ رول آؤٹ زیادہ وسیع نہ ہو جائے۔ ایرٹیل کی خدمات چنیدہ مقامات پر دستیاب ہیں جن میں پٹنہ صاحب گرودوارہ، پٹنہ ریلوے اسٹیشن، ڈاک بنگلہ، موریہ لوک، بیلی روڈ، بورنگ روڈ، سٹی سینٹر مال، پاٹل پترا انڈسٹریل ایریا شامل ہیں۔ ایرٹیل پورے شہر میں اپنی خدمات دستیاب کرانے کے لیے نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے۔
سی ای او نے بتایا کہ ایرٹیل 5 جی پلس سروس اب پٹنہ ہوائی اڈے پر بھی دستیاب ہے، جس سے یہ ریاست کا پہلا ہوائی اڈہ ہے جو انتہائی تیز 5 جی سروس پیش کرتا ہے۔ پٹنہ آنے اور جانے والے ایئرٹیل کے صارفین ہوائی اڈے کے ٹرمینل پر تیز رفتار ائرٹیل فائیو جی پلس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ مسافر اپنے موبائل فون پر آمد اور روانگی کے ٹرمینلز، لاؤنجز، بورڈنگ گیٹس، مائیگریشن اور امیگریشن کاؤنٹرز، سیکیورٹی ایریاز، بیگیج کلیم بیلٹس، پارکنگ ایریاز پر 5جی کی تیز رفتاری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بنگلورو ہوائی اڈے سمیت پونے، وارانسی اور ناگپور دوسرے ہوائی اڈے ہیں جہاں ایرٹیل 5 جی پلس سروس دستیاب ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔