اٹاوہ: بی ایس این ایل کے 3 لاکھ صارفین متاثر
اٹاوہ سرکل کے بی ایس این ایل آفس کے تحت اٹاوہ، اوریہ میں 2۔جی کے 124 و 3۔جی کے 105 ٹاور لگے ہوئے ہیں۔
اٹاوہ: پبلک سیکٹر کی کمپنی بھارت سنچار نگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل) کے 20 سے زیادہ موبائل ٹاوروں کے بجلی کنکشن کاٹے جانے سے ضلع میں 3 لاکھ سے زیادہ بی ایس این ایل صارفین متأثرہ ہوئے ہیں۔
نگم کے اڈیشنل جنرل منیجر مہندر کمار نے اتوار کو بتایا کہ کافی وقت پہلے سے ٹاوروں کو چلانے کے لئے ڈیزل سپلائی کے عمل کو پوری طرح سے محکمہ کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاوروں کو چلانے کے لئے محض ایک سہارا ہے بجلی کی سپلائی ہے۔ ایسے میں بجلی بلوں کے بڑھتے بقایاجات کی صورت میں ٹاوروں کے کنکشن کاٹنے سے موبائل نیٹ ورک ٹھپ ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایس این ایل کے ضلع اٹاوہ میں بجلی بل کے بقایاجات کے سلسلے میں ٹاوروں کی بجلی کاٹ دی گئیں ہیں جن پر کئی مہینوں کا بل بقایا ہے۔ بکیور، لکھنا، لودی، مہیوا، اوسراہار، بھٹاری، نباڑی کلا، بہادر پور، کامیت، اکدل، ویدپورا، سمیت تقریباً 20 سے زیادہ بی ایس این ایل موبائل ٹاوروں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بی ایس این ایل نیٹورک نہیں آرہا ہے اور بی ایس این ایل صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اٹاوہ سرکل کے بی ایس این ایل آفس کے تحت اٹاوہ، اوریہ میں 2۔جی کے 124 و 3۔جی کے 105 ٹاور لگے ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔