رمضان کی 25 ویں شب مسجد حرام میں 15 لاکھ افراد کی آمد
ادارہ ’’عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے بتایا کہ اس دوران مسجد حرام میں 56 ہزار 400 زم زم پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
ریاض: امور حرمین شریفین کے ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 25 ویں شب المسجد الحرام میں معتمرین، نمازیوں اور زائرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ادارہ ’’عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے بتایا کہ اس دوران مسجد حرام میں 56 ہزار 400 زم زم پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ رضاکارانہ خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 201 رہی۔ کتابچوں اور پمفلٹس سے آگاہی حاصل کرنے والے 12 ہزار 220 رہے۔ ایک لاکھ 36 ہزار افراد نے ڈیجیٹل آگاہی حاصل کی۔ سماجی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 98 ہزار 110 تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق طواف سروس سے مستفید ہونے والے 5 ہزار 949 افراد تھے۔ مقامی زبان میں رہنمائی سے ایک لاکھ 89 ہزار 984 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 2 لاکھ افراد کو فیلڈ میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ آنے والے بچوں کو کلائیوں پر 3 ہزار 542 کنگن پہنائے گئے۔ بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مختص مقامات سے فائدہ اٹھانے والے 7 ہزار 124 رہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے موقع پر مسجد حرام میں صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا۔ ایک ہزار لٹر جراثیم کش ادویات استعمال کی گئی۔ 3 ہزار لٹر فریشنرز اور 6.6 ہزار لٹر سے زیادہ ہینڈ سینیٹائزرز استعمال میں لایا گیا۔ قالینوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 34.1 ہزار لٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔ اس میں سے 6 ہزار 535 لٹر جراثیم کش مواد روبوٹس کے ذریعہ استعمال کیا گیا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔