ہاردک پانڈیا کی راشد خان کے ہمراہ سحری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

راشد خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ’’کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر انسٹاگرام</p></div>

تصویر انسٹاگرام

user

قومی آواز بیورو

کولکاتا: گزشتہ سال کے آئی پی ایل چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا کھیل کے میدان پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی قائد بن کر ابھر رہے ہیں۔ اس سیزن میں دہلی کیپٹلز کو اپنی دوسری جیت کے لیے 6 وکٹوں سے شکست دینے کے فوراً بعد پانڈیا نے اپنی ٹیم کے افغان کھلاڑیوں اسپن کے جادوگر راشد خان اور نور احمد کے ساتھ سحری کے دسترخوان کا اشتراک کیا۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پانڈیا کا خیرسگالی والا اقدام خواہ علامتی ہے لیکن یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح عالمی کرکٹ برادری آئی پی ایل کے دوران ایک خاندان نظر آتی ہے، جس کے مقابلے گزشتہ کچھ سالوں سے رمضان کے دوران کھیلے جا رہے ہیں۔


راشد خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔ راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ’’کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔‘‘

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹیم کے ساتھیوں نے رمضان کے دوران راشد کے ساتھ کھانے کا اشتراک کیا۔ آئی پی ایل کے 2021 ایڈیشن کے دوران جب افغان کھلاڑی راشد خان سن رائزرز حیدرآباد ٹیم کے ایک اہم رکن تھے تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی کہ کس طرح ان کے دو نامور ساتھی اس وقت کے کپتان کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بغیر میچ کے دن میں روزہ رکھا تھا اور پھر ایک ساتھ بیٹھ کر افطاری کی تھی۔ اس موقع پر راشد نے لکھا تھا ’’دو لیجنڈز کے ہمارے ساتھ روزہ رکھنے کے بعد افطاری۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔