نماز تراویح کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی، دیکھیں ویڈیو

الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کےکندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کےکندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔

امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔ بلی نے امام مسجد کے منہ سےاپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔


اس ویڈیو پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس واقعے کی مزید معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا۔

الشیخ مہساس کی یو ٹیوب پر تلاوت اور نماز کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا فیس بک پر بھی ایک پیج موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔