ٹیپو سلطان کی یادگار کو جلد کھولا جائے: اسلم باشاہ

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیپو سلطان کی تعمیر شدہ یادگا کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے ورنہ وہ اس کے لئے احتجاج کریں گے۔

قومی آواز
قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

چنئی۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین جے اسلم باشاہ نے ریاستی حکومت سے ٹیپو سلطان کی یادگار کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلم باشاہ نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ٹیپو سلطان اور حیدر علی کے نام سے تیار کی گئی یادگار ’منی منڈپم‘ کا جلد از جلد افتتاح کرے ۔ انہوں نے یادگار کے افتتاح میں تاخیرکرنے پر ریاستی حکومت کی مذمت بھی کی۔

ٹیپو سلطان کی یادگار کو جلد کھولا جائے: اسلم باشاہ

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئر مین اسلم باشاہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے للتا نے سال 2013 میں ریاستی اسمبلی سے حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی یادگار ’منی منڈپم ‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ مذکوری یادگار کا تعمیراتی کام بھی مکمل ہو چکا ہے لیکن وزیر اعلیٰ ای پلانیسوامی کی قیادت والی ریاستی حکومت یادگار کے افتتاح کرنے اور اس کو کھولنے کے تئیں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے ’منی منڈپم‘ کو جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیا۔

اسلم باشاہ نے کہا ، ’’ اگر حکومت نے ٹیپو سلطان کی سالگرہ 20 نومبرسے قبل ان کی یادگار کا افتتاح کر کے نہ کھولا تو تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی طرف سے احتجاج کیا جائے گا اور ہم یادگار میں داخل ہو جائیں گے۔‘‘

  اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔  

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Oct 2017, 6:54 PM