’ہندی زبان وادب کا دائرہ بہت وسیع ہے‘

تاجک نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم ہندی تقریب سے مقررین کا خطاب

دائیں سے: ڈین شودیف رستم، ریکٹر خوش وقت قاسم جان، سفیرہند ویراج سنگھ، پدم شری رجبوف حبیب اللہ اور مائک پر مشتاق صدف
دائیں سے: ڈین شودیف رستم، ریکٹر خوش وقت قاسم جان، سفیرہند ویراج سنگھ، پدم شری رجبوف حبیب اللہ اور مائک پر مشتاق صدف
user

پریس ریلیز

تاجکستان: عالمی یوم ہندی ( ویشو ہندی دیوس) ہر سال 10جنوری کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی ایک شاندارتقریب کا انعقاد 'انڈیا اسٹڈی سینٹر' تاجک نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور دوشنبہ تاجکستان میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس کی صدارت تاجک نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر خوش وقت زادہ قابل جان نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان کے سفیر عالی جناب ویراج سنگھ نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی میں ایشیا اور یوروپی زبانوں کی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شودیوف رستم نے تعارفی اور استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ نیز پدم شری پروفیسر رجبوف حبیب اللہ اور تاجک نیشنل یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف نے عالمی ہندی دیوس کی اس تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ سفیر ہند ویراج سنگھ نے کہا کہ ہندی ایک بڑی مقبول زبان ہے اور اس کے بولنے والوں کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ ریکٹر جناب خوش وقت زادہ قابل جان نے کہا کہ ہندی زبان پوری دنیا میں بولی، لکھی اور سمجھی جاتی ہے۔ یہ زبان انگریزی، اسپینی اور چینی زبانوں کے مقابل کھڑی نظر آتی ہے۔ پروفیسر رجبوف حبیب اللہ نے کہا کہ ہندی شعرو ادب کا ذخیرہ بہت قیمتی ہے۔ ڈاکٹرمشتاق صدف نے کہا کہ ہندی کی ایک شاندار اور روشن روایت رہی ہے۔


اس موقع پر تاجک نیشنل یونیورسٹی میں ہندی اور اردو کے طلبا وطالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کر کے ہندی سے اپنے والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا۔ رقص، موسیقی، ڈراما اور ہندوستان کی زبان، ادب، تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ صدر شعبہ ہندی -اردو جناب قربانوف حیدر نے اظہار تشکر پیش کیا۔ جناب دینیش بھاردواج، جوئی دیوگاوکر، زرینہ، لطیفووعلی خان، یاروہ صباحت اور جورہ قولوہ استدبی وغیرہ کے علاوہ متعدد سرکردہ شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔