ملک کے مختلف مقامات پر نظر آیا ماہ ذی الحجہ کا چاند، عیدالاضحیٰ 17 جون کو
دہلی میں مطلع ابر آلود تھا اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا، البتہ ملک کے مختلف مقامات مثلاً اجرک پور، انجار کچھ بھج (گجرات) سے متعدد علمائے کرام نے چاند دیکھا اور رویت عامہ کی اطلاع دی۔
نئی دہلی: 7 جون بروز جمعہ بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1، بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : نتیش کے ’مَن‘ کا اندازہ مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے... سرور احمد
یہ جانکاری امارت شرعیہ ہند کے ایک پریس بیان میں دیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پریس بیان کے مطابق دہلی میں مطلع ابر آلود تھا اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا، البتہ ملک کے مختلف مقامات مثلاً اجرک پور، انجار کچھ بھج (گجرات) سے متعدد علمائے کرام نے چاند دیکھا اور رویت عامہ کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ مانگرول گجرات اور اسی طرح لوناواڑا گجرات سے بھی رویت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اس لیے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعاً ثابت ہو گئی ہے۔ اس طرح بتاریخ 8 جون 2024 یعنی ہفتہ کے روز ماہ ذی الحجہ 1445ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالاضحی 17 جون بروز پیر ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔